• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ضلع لیہ کے کالجز ، یونیورسٹیز اور سکولوں میں سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے آگاہی سیمینار

webmaster by webmaster
فروری 13, 2016
in First Page
0

ضلع لیہ کے کالجز ، یونیورسٹیز اور سکولوں میں سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے آگاہی سیمینار
Pic From Layyah 13-02-2016لیہ (صبح پا کستان) ضلع لیہ کے تعلیمی اداروں میں فول پروف سیکورٹی انتظامات حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ آئندہ ملک کی باگ ڈور سنبھالنے والی نوجوان نسل کو پر امن ماحول میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے بھر پور مواقع فراہم کئے جاسکیں ۔ یہ بات ڈی سی او لیہ راناگلزار احمد نے ضلع لیہ کے کالجز ، یونیورسٹیز اور سکولوں میں سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے آگاہی سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

Pic From Layyah 13-02-2016

سیمینار میں ڈی ڈی کالجز حافظ محمد اسحاق  , ساجد حسین رونگھہ نے ملٹی میڈیا کے ذریعے کالجز ، یونیورسٹیز میں سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کمیٹیوں کے قیام اغراض ومقاصد ، فوکل پرسن ، گارڈز کی ٹریننگ ، بونڈری وال کی تکمیل ، خاردار تاریں لگانے ، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مانیٹرنگ رومز میں ڈیوٹی کی تعیناتی ، گارڈز کی ٹریننگ ، اسلحہ کی فراہمی ودیگر امور کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔ ڈی سی او لیہ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع لیہ کے تمام پرائمری مڈل ، سیکنڈری ، کالجز ویونیورسٹیوں میں حکومتی ہدایات کی روشنی میں طے کردہ ایس او پی کر عمل درآمد کے لئے مسلسل اجلاسز ، تعلیمی اداروں کے وزٹ ، انتظامی افسران پر مشتمل کمیٹیوں کا قیام ، ضلع لیہ کے 11کالجز و دیگر سکولوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے تمام تر ممکنہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سیکورٹی انتظامات کو فول پروف بنایا گیا ہے تاکہ نوجوان نسل کو پر امن ماحول میں تعلیمی مواقع فراہم کئے جا سکیں ۔ انھوں نے کالجز سربراہان کو ہدایت کی کہ اب ان کی بھرپور ذمہ داری ہے کہ وہ سیکورٹی کے تمام انتظامات کی کڑی نگرانی کرتے ہوئے اس مر کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی وزٹ کے موقع پر کوئی کوتاہی نظر نہ آئے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ کالجز میں طالب علموں کا حوصلہ بلند کرنے کے لئے خصوصی لیکچرز کے ذریعے آگاہ کیا جائے کہ وہ وقت دور نہیں جب ملک میں سو فیصد پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے گا ۔ جس کے لئے تمام سیکورٹی ادارے چوبیس گھنٹے خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی صدر اکبر خان نیازی نے سیکورٹی انتظامات کو بروئے کار لانے کے بارے میں بتایا کہ تعلیمی اداروں کی اندرونی سیکورٹی کے ذمہ دار متعلقہ ادارہ سربرہان ہیں جبکہ بیرونی سیکورٹی کے لئے پولیس کے کمانڈو دستے ، ایلیٹ فورس وخصوصی گشت کرنے والے دستے مصروفِ عمل ہیں جنہیں خصوصی طور پر ڈیوٹیاں سونپی گئی ہیں ۔ سیمینار میں اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظور احمد خان چانڈیہ ، اسسٹنٹ کمشنر کروڑ محمد تنویر یزداں ، اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ جام آفتاب حسین ، جی آر اے محمدارشد وٹو وضلع لیہ کے زنانہ ومردانہ سرکاری وپرائیوٹ کالجز کے سربراہان وفوکل پرسنز نے شرکت کی ۔

Tags: layyah news
Previous Post

کوٹ سلطان پو لیس نے بے گناہ ٹریکٹر ڈرائیوررسیوں سے باندھ کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

Next Post

چوک اعظم ٫ قصاب مافیابمقابلہ ڈی سی او لیہ اور اجڑتی مٹن مارکیٹ

Next Post
چوک اعظم  ٫   قصاب مافیابمقابلہ ڈی سی او لیہ اور اجڑتی مٹن مارکیٹ

چوک اعظم ٫ قصاب مافیابمقابلہ ڈی سی او لیہ اور اجڑتی مٹن مارکیٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

پی ڈی ایم  کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان
First Page

پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان

by webmaster
مئی 12, 2023
0

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیر کو...

Read more
قوم ملک کو ہرسال اوپر جاتا دیکھے گی، وزیراعظم عمران خان

عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں دو ہفتوں کیلئے عبوری ضمانت منظور

مئی 12, 2023
ریاست کے خلاف منظم دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے , وفاقی کابینہ

ریاست کے خلاف منظم دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے , وفاقی کابینہ

مئی 12, 2023
توشہ خانہ فوجداری کیس ,اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

توشہ خانہ فوجداری کیس ,اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

مئی 12, 2023
پاراچنار: ۔ ہائی سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 اساتذہ جاں بحق

پاراچنار: ۔ ہائی سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 اساتذہ جاں بحق

مئی 4, 2023
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2023
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2023 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.