لیہ ( صبح پا کستان )پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،سٹی پولیس نے بھاری مقدار میں چرس بر آمد کر لی ،منشیات فروشوں کو مکروہ دھندہ نہیں کرنے دیں گے۔ ایس ایچ او سٹی۔تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ایس ایچ او سٹی انسپکٹر محمد طارق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے لیہ شہر کے بدنام زمانہ منشیات فروش اسلم اوڈھ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 01 کلو130 گرام چرس برآمد کر کے ملزم خلاف مقدمہ نمبر 301 زیر دفعہ9-C/CNSAکے تحت درج کر لیا ایس ایچ او سٹی انسپکٹر محمد طارق نے کہا کہ منشیات فروشوں کو مکروہ دھندہ نہیں کرنے دیں گے اور ان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب کیو چاند پر روانہ
اسلام آباد . پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب کیو چاند پر روانہ ہو گیا،پاکستان چاند کے مدار میں...
Read more