نور پور تھل { صبح پا کستان } لیہ اور بھکر کی ضلعی انتظا میہ انتظار کرتی رہی ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہیلی کاپٹر نورپور تھل میں اتروا لیا۔تفصیل کے مطا بق ذراءع کے مطا بق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان نے آج پروگرام کے مطا بق بھکر اور لیہ کا دورہ کر نا تھا لیکن وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی دوران سفر پائلٹ کو ہیلی کاپٹر بھکر کی بجائے نورپور تھل لے جانے کی ہدایت کر دی اور بغیر اطلاع دیءے وزیر اعلی کا ہیلی کا پٹر نورپور تھل میں اتر گیا
نورپور تھل میں انتظامیہ وزیراعلیٰ کی آمد سے بے خبرتھی اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہیلی پیڈ سے اتر کر پیدل رمضان بازار پہنچ گئے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اچا نک اپنے درمیان دیکھ کررمضان بازار نورپور تھل میں عوام کا ہجوم امڈ آیا۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا نورپور تھل میں رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا اور اشیائے ضروریہ کے نرخ اور معیار کا جائزہ کا جا ءزہ لیا
وزیراعلیٰ نے رمضان بازار میں قائم سستی چینی اور آٹے کے سٹالزکا معا ءنہ کیا اور وہاں پر مو جودخریداری کیلئے آئے ہو ءے شہریوں سے بات چیت کر تے ہو ءے اشیائے ضروریہ کے ریٹ اور کوالٹی کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ اس مو قع پر وزیر اعلی نے گفتگو کرتے ہو ءے کہا کہ سستے رمضان بازار عوام کو ریلیف دینے کیلئے لگائے گئے ہیں ،
پسماندہ ترین علاقوں کا دورہ کرکے زمینی حالات کا جائزہ لے رہا ہوں ،میرا براہ راست رابطہ عوام سے رہتا ہے،عوام کے مسائل کو بخوبی جانتا ہوں۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مقدس مہینے میں مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے اربوں روپے کا رمضان پیکیج دیا ہے۔