لیہ(صبح پا کستان)زیادتی کے ملزمان کو گرفتار نہ کرنے کے خلاف مدعی مقدمہ پولیس تھانہ سٹی کے خلاف عدالت پہنچ گیا ایس ایچ او سمیت تفتیشی آفیسر کی آج عدالت میں طلبی،تھانہ سٹی لیہ میں ایف آئی آر نمبری 152;47;19زیر دفعہ 376ت پ کے نامزد ملزم محمد باقر کی ضمانت کینسل ہونے اور گرفتار نہ کرنے پر تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر محمد رمضان پر مدعی مقدمہ سجاد حسین نے رشوت کا الزم لگا دیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ کی عدالت میں دی جانے
ضرور پڑھیں ۔۔ لیہ ۔ اسلحہ کے زورپر 16سالہ بچی سےبد فعلی کرنے والے نامزد ملزمان کر گرفتار کیا جائے ۔ متاثرہ بچی کے بھائی محمد سجاد کا مطالبہ https://subhepak.com.pk/?p=21282
والی درخواست میں سجاد حسین نے کہا کہ محمد باقر اور اسکے ساتھی نے اس کی ہمشیرہ سے اسلحہ کے زور پر زیادتی کی تھی جس پر تھانہ سٹی لیہ میں مقدمہ درج کیا گیا جس ملزم نے قبل از گرفتاری ضمانت کروالی ضمانت خارج ہونے پر ملزم نے مقامی پولیس سے ساز باز کرلی جس کی وجہ سے ملزم کو گرفتار کرنے میں لیت ولعل سے کام لیا جارہا ہے ،پولیس کو ملزم نے گرفتاری کیلئے نشاندہی کی ملزم سامنے ہونے کے باوجود گرفتار نہ کیا گیا ،ملزم محمد باقر سرعام گھوم پھر رہا ہے اور ہ میں مختلف فون سے دھمکیاں دیتا رہتا ہے پولیس ہ میں ملزمان سے صلح کیلئے دباءو دے رہی ہے پولیس ملزم محمد باقر کی مکمل حمایتی بن گئی ہے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جائے عدالت نے ایس ایچ او سٹی،تفتیشی آفیسر محمد رمضان کوطلب کرلیا ۔