ملک عمر اولکھ چیئرمین اور،مہر نور محبوب میلوانہ امیدوار وائس چیئرمین ضلع کونسل،حافظ جمیل احمد خان میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اور سید گلزار حسین شاہ وائس چیئرمین منتخب
میونسل کمیٹی فتح پور میں صاحبزادہ گروپ کے اظہار کاہلوں چیئرمین،میاں جاوید اصغر وائس چیئرمین،میونسپل کمیٹی چوک اعظم میں
مسلم لیگ ن کے ملک ریاض گرواں چیئرمین،لالہ اسلم گجر وائس چیئرمین،میونسپل کمیٹی کروڑ میں تحریک انصاف کے افتخار نیازی واضع برتری سے چیئرمین منتخب ہو گئے جبکہ میونسپل کمیٹی چوبارہ میں قیصر خان مگسی ایم پی اے مسلم لیگ ن کے بھائی مظہر عباس مگسی آزاد حیثیت میں بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو چکے ہیں
لیہ(صبح پا کستان)ضلع کونسل لیہ،میونسپل کمیٹی لیہ مسلم لیگ ن کے امیدواران کامیاب ہو گئے ملک عمر اولکھ ضلع کونسل،حافظ جمیل احمدخان میونسپل کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہو گئے،تفصیل کے مطابق چیئرمین ضلع کونسل لیہ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے ملک عمر علی اولکھ اور تحریک انصاف کے فیروز علی خان سواگ کے درمیان براہ راست مقابلہ تھا جس میں اولکھ اچلانہ گروپ کے امیدوار پینل ملک عمر علی اولکھ چیئرمین،مہر نور محبوب میلوانہ امیدوار وائس چیئرمین ضلع کونسل لیہ نے یکطرفہ مقابلہ میں 53ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار فیروز علی سواگ نے 8ووٹ حاصل کئے جبکہ ایک ووٹ مسترد ہوا ضلع کونسل لیہ کے کل 65رجسٹرد ووٹ ہیں جن میں 62ووٹ کاسٹ ہوئے 3ارکان ضلع کونسل لیہ نے ووٹ کاسٹ نہ کیا ووٹ کاسٹ نہ کرنے والوں میں چوہدری طاہر کاہلوں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے گئے ہوئے ہیں جبکہ چوہدری انعام الحق اور چوہدری پرویز اختر نے اپنے گروپ سے ناراضگی کی بنا پر ووٹ کاسٹنہ کیا ضلع کونسل لیہ میں مسترد ہونے والے بیلٹ پیپر پر ووٹر نے مسلم لیگ ن،تحریک انصاف کے نشانات اوور خالی حصہ پر مہر لگائی تھی،میونسپل کمیٹی لیہ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ جمیل احمد خان نے آزاد گروپ کے شیخ غلام رسول کاشی کو 13کے مقابلہ میں 14ووٹ لیکر شکست دے دی یوں ایک ووٹ کی برتری سے حافظ جمیل احمد خان چیئرمین اور سید گلزار حسین شاہ وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی لیہ منتخب ہو گئے قبل ازیں الیکشن میں حصہ لینے والے دونوں امیدواران اپنے اپنے حامی کونسلرز کو بڑے اہتمام کے ساتھ میونسپل کمیٹی ہال لیہ میں بنائے گئے پولنگ اسٹیشن میں لائے کامیابی کے نومنتخب چیئرمین میونسپل کمیٹی لیہحافظ جمیل احمد خان، وائس چیئرمین سید گلزار حسین شاہ کے حامیوں نے زبردست نعرہ بازی کی پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور کونسلرز نے نومنتخب پینل کو مبارکباد دی اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ لیہ سیٹھ محمد اسلم خان نے کونسلرز کو ہار پہنائے اور پینل کی کامیابی پر مبارکباد دی،ضلع کونسل لیہ میں سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ نے تمام لوگوں کو شکریہ ادا کیا،میونسل کمیٹی فتح پور میں صاحبزادہ گروپ کے اظہار کاہلوں چیئرمین،میاں جاوید اصغر وائس چیئرمین،میونسپل کمیٹی چوک اعظم میں مسلم لیگ ن کے ملک ریاض گرواں چیئرمین،لالہ اسلم گجر وائس چیئرمین،میونسپل کمیٹی کروڑ میں تحریک انصاف کے افتخار نیازی واضع برتری سے چیئرمین منتخب ہو گئے جبکہ میونسپل کمیٹی چوبارہ میں قیصر خان مگسی ایم پی اے مسلم لیگ ن کے بھائی مظہر عباس مگسی آزاد حیثیت میں بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو چکے ہیں ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر فضل عباس نے اپنے کاغذات واپس لے لئے تھے۔