پرچم کشائی قومی ترانہ ،پولیس بینڈ،پولیس و 1122کے اہلکاروں نے مارچ پاسٹ و سلامی پیش کی
طلباوطالبات نے ملی نغمے پیش کیے اور سانحہ کوئٹہ کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیاگیا ،
حسن قرات ،نعت خوانی ،میٹرک کے امتحان میں بورڈ میں اول پوزیشن و نمایاں کارکردگی کے حامل طلباء و کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے
لیہ: (صبح پا کستان) ضلع لیہ میں تقریبات یوم آزادی سادہ مگر پروقار طریقہ سے منائی گئیں ۔ دن کا آغاز ملکی سلامتی و استحکام کی دعاوءں کے ساتھ ہوا۔مرکزی تقریب ڈی پی ایس گرلز ونگ میں منعقد ہوئی جس میں ڈی سی او سید واجد علی شاہ ،ڈی پی او محمد علی ضیاء ،ایم پی ائے چوہدری اشفاق احمدنے پرچم کشائی کی۔ قومی ترانہ ،پولیس بینڈ،پولیس و 1122کے اہلکاروں نے مارچ پاسٹ کیااور سلامی پیش کی گئی ۔طلباوطالبات نے ملی نغمے پیش کیے اور سانحہ کوئٹہ کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔تقریب میں ڈی سی او ،ڈی پی او ،ایم پی ائے ،ائے ڈی سی ضیاء اللہ بھٹی ،ڈی او سی محبوب احمد ،ای ڈی او تعلیم محمد
منشاء میو،ای ڈی او صحت ڈاکٹرضیاء الحسن ،ای ڈی اوورکس راجہ لہراسب ،ڈی ڈی کالجزپروفیسر خادم حسین ،ائے سی لیہ عمران شمس،پرنسپل ڈی پی ایس طاہر ہ ذوالفقار نے حسن قرات ،نعت خوانی ،میٹرک کے امتحان میں بورڈ میں اول پوزیشن و نمایاں کارکردگی کے حامل طلباء و کھلاڑیوں قاری طاہر نور ،صادق سلیم مدنی ،اشفا ق احمد ،عبدالمجید،منہاج فاطمہ سرگانی ،ارتضی کریم ،اعجاز الرحمان ،کائنات شاہد ،عاصمہ منظور،محمد طاہر ندیم ،مہتاب سعید،عزیزاحمد ،لائبہ علی ،ماریہ بتول ،عبدالرحمان ،عبیداللہ ، محمد وارث کھلاڑیوں میں عبدالمجید،محمد عارف چھینہ ،عاصم اعجاز ،یاسر مجید،اسدعلی و دیگر میں نقد انعامات و شیلڈز تقسیم کی ۔تقریب میں ایم پی ائے چوہدری اشفاق احمد،کونسلرز حافظ جمیل احمد،کامران روحانی،مطیع الرحمان، پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کے طلہ زبیر ،مہر رفیق تھند نے بھی نقدانعامات دیے۔تقریب کی کمپیرنگ خالد محمود نے کی۔ تقریب میں سرکاری افسران، ممبران ڈسٹرکٹ امن کمیٹی ،کونسلرمظفر اقبال دھول ،ہیڈ ماسٹرز ،ہیڈ مسٹریس ،اساتذہ،ذرائع ابلاغ کے نمائندوں ،طلباء وطالبات اور عام
شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔بعد ازاں ڈی سی او سیدواجد علی شاہ ،ڈی پی او محمد علی ضیاء نے یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ ،دارالامان و ڈسٹرکٹ جیل میں مریضوں و قیدیوں میں پھل و مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اس موقع پر صدر انجمن تاجران واحد بخش باروی ،ممبرڈسٹرکٹ امن کمیٹی محمد اشرف چشتی ،مطیع الرحمان ،قیصر انصاری ،ائے ڈ ی سی ضیاء اللہ بھٹی ہمراہ تھے۔اسی طرح یوم آزادی کی تقریبات تحصیل کروڑلعل عیسن میں منعقدہوئی جس میں ایم این ائے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ نے پرچم کشائی کی جب کہ تحصیل چوبارہ میں ائے سی چوبارہ ارشد احمدوٹو نے پرچم کشائی کی اور ٹی ایچ کیولیول ہسپتالوں میں چوک اعظم،کوٹ سلطان ،فتح پورمیں بھی پھل و مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور یوم آزادی کی مناسبت سے کوٹ سلطان ،چوک اعظم ،فتح پور میں بھی تقاریب کاانعقاد عمل میں لایا گیا۔مرکزی تقریب سے خطاب کرتے
ہوئے سید واجد علی شاہ نے کہاکہ پاکستان کا قیام ایسی جغرافیائی حقیقت ہے جس کے ذریعے مسلمانوں کو مذہبی آزادی نصیب ہوئی آئیں آج 70واں یوم آزادی اس عہد کے ساتھ منائیں کہ اپنی صفوں میں اتحاد کے ذریعے ترقی کی راہ پر گامزن پاکستان کو دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملاکر محفوظ بنائیں گے جو روشن و تابناک پاکستان کے مستقبل کی تعبیر ہوگی ۔ڈی پی او محمد علی ضیاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کا قیا م دو قومی نظر یہ کی بنیاد پر وجود میں آیا جس کی اپنی ثقافت کے ذریعے پہچان ہے جس کاوجود رہتی دنیا تک برقرار رکھنے کے لیے متحد و مضبوط پاکستانی قوم ملک دشمنوں کا سیسہ پلائی دیوار کی طرح مقابلہ کرئے گی ۔ایم پی ائے چوہدری اشفاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کا قیام قائد اعظم محمد علی جناح کی عظیم سیاسی جدو جہد کا عملی ثمر ہے اور پاکستانیوں کے لیے قائد کا پیغام فلسفہ شفاف منصفانہ سماجی عدل و انصاف فراہم کرنے کے لیے مضبوط ریاستی اداروں کا پیامبر ہے ۔