کوٹ سلطان (صبح پا کستان)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پلائننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سید ثقلین شاہ بخاری کی تاجر ان کے دفتر آمد،نو منتخب انجمن تاجران کے عہدیدان کومبارکباد، تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے کوششیں کرنے کا اعادہ۔ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری گزشتہ روز تاجران کے دفتر میاں غلام فرید آرائیں کے ہاں آ ئے اور انجمن تاجران کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔ سید ثقلین شاہ
انجمن تاجران تاجرمدینہ گروپ کی طرف سے فری ایمبولینس سروس
کوٹ سلطان (صبح پا کستان)انجمن تاجران تاجرمدینہ گروپ نے کوٹ سلطان میں فری ایمبولینس سروس کا افتتاح کر دیا، تاجروں کی فلاح و بہبود کے لئے مزید اقداما ت کرنے کا اعلان۔ کوٹ سلطان کے تاجروں ، صحافیوں ، سول سوسائٹی کے افراد کو دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے صدر تاجر مدینہ گروپ کے صدر مولوی اللہ ڈتہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا گروپ تاجروں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گا۔ تاجروں کی سہولت کے لئے فری ایمبولینس کی فراہمی اس سلسلے کی کڑی ہے۔ جنرل سیکرٹری انجمن تاجران تاجر دار مدینہ گروپ سردار اللہ نواز خان سرگانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اعلان اور منشور کے مطابق تاجروں کی خدمت کے لئے دن رات ہماری کوششیں جاری ہیں، تاجروں کی ایک کال پر ہمارا گروپ مشکلات کے ازالے کے لئے ہر فورم پر حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔ تقریب میں مرکزی صدرا یمپلائز فیڈریشن کے صدر ملک اختر اقبال دھول سمیت تاجروں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے فری ایمبولینس کی سہولت مہیا کرنے پر تاجدار مدینہ گروپ کا شکریہ ادا کیا۔
کوٹ سلطان و گرونواح میں شدید ژالہ باری، گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچے کا اندیشہ
کوٹ سلطان (صبح پا کستان)کوٹ سلطان و گرونواح میں شدید ژالہ باری، گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچے سے کسان مایوسی کا شکار ہو گئے۔ گزشہ رات کھر ل عظیم ، کھوکھر آباد ،کوٹ سلطان میں ہونے والی شدید ژالہ باری کے باعث گندم کی فصل زمین بوس ہونے سے پکنے کے مرحلے میں موجود گندم کے دانے کو شدید نقصان پہنچا۔ سینکڑوں ایکٹر پر مشتمل اراضی پر کھڑی گندم کی فصل زمین بوس ہونے سے کاشتکار بھاری نقصان سے دو چار ہو گئے ہیں جس سے ان کی پریشانیوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ فصلوں پر ہزاروں روپے خرچ کرنے والے کسان گندم کی فصل تباہ ہونے سے مایو س نظر ۔ کسانوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں نوا زشریف، وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ژالہ باری کے باعث تباہ ہونے والی فصلات کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔