نسل نو کی اخلاقی روحانی علمی تربیت کی بدولت ہی پاکستان کو باکردارقیادت میسر آ سکتی ہے ، پروفیسر ڈاکٹر ظفر عالم ظفری
لیہ(صبح پا کستان) سابق چےئر مین تعلیمی بورڈ ڈی جی خان پروفیسر ڈاکٹر ظفر عالم ظفری نے یوم والدین و سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کیلئے اساتذہ کرام کی شخصیت رورل ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے اساتذہ معلمات کو طلبہ و طالبات کے کرداروگفتار اور محنت و جدوجہد میں مثال ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا جدید دور میں نسل نو کی اخلاقی روحانی علمی تربیت کی بدولت ہی پاکستان کو باکردارقیادت میسر آ سکتی ہے جو کرپشن بد دیانتی سے پاک ہو گی۔ تقریب سے صوبائی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن پنجاب محمد اقبال چوہان نے خطاب کرتے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے اپنے وسائل کے مطابق شرخ خواندگی میں اضافے کے لئے کوشاں ہیں نجی شعبہ کو نظر انداز کر کے شرخ خواندگی کو بڑھانے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے معیار تعلیم گراوٹ کا شکار ہے سرکاری اداروں کو نجی شعبہ کے حوالے کرنا قابل افسوس ہے۔اپنے علاقے کے بچوں کے مستقبل کی خاطر نہ چاہتے ہوئے بھی ان سکولوں کی ذمہ داری نجی شعبہ نے قبول کی انہوں نے کہا حکومت نجی سکولوں کی بارے میں اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے دیگر اداروں کی طرح محکمہ تعلیم کو تباہ نہیں ہونے دیں ۔محمد اقبال چوہان نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں کی ایسی تقریب کا انعکاد پرخوش آیند ہے تقریب سے سابق ناظم یوسی جمن شاہ سید افتخار گیلانی نے خطاب کر تے ہوئے کہا پسماندہ علاقہ میں نجی تعلیمی اداروں نے شرح خواندگی میں نمایاں اضافہ کیاہے جو قابل تحسین ہے۔ سابق وائس چےئرمین ذوالفقار الحسن بھٹی نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ حکومت نجی تعلیمی اداروں کی حوصلہ افزائی کرے تاکہ ملک میں شر ح خواندگی کا گراف اوپر آسکے۔ضلعی انفارمیشن سیکرٹری پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن لیہ راناقمر احسان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر حکومت مزید مواقع فراہم کرے تو پرائیویٹ سکولز محدود وسائل میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ نجی تعلیمی اداروں کی مشکلات کے لئے انتظامیہ کردار ادا کرے۔ تقریب سے ادارہ ہذا کے پرنسپل قاضی فضل الہی نے بھی خطاب کیاتقریب میں صدر لیہ پریس کلب لیہ محسن عدیل ،جنرل سیکرٹری عبد الرحمان فریدی ،سینئرصحافی مقبو ل الہی ،جمیل احمد ڈونہ، ضلعی سینئر نائب صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن محمد اسلم ،ملک مہر سلیم اچلانہ ،قاضی شمس الہی سینئر ریٹائرڈٹیچر رانا احسان الحق ،سمیت والدین اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔بچوں نے ٹیبلوپیش کئے تقریب میں میجک شو کا بھی مظاہرہ کیا گیا تقریب کے آخر میں بچوں اور اساتذہ میں انعامات تقسیم کئے گئے