لیہ (صبح پا کستان)قدرتی آفات سے نمٹنے اور کم سے کم نقصانا ت کے لئے مو ثر تر بیت و آگا ہی کلیدی اہمیت کی حا مل ہو تی ہے کیو نکہ حکومتی ادارے اکیلے ریلیف مہیا نہیں کر سکتے جس کے لئے سول سوسائٹی، غیر سرکا ری تنظیمو ں کی خد ما ت کے ذریعے آفات سے نبر دآزما ہو نے کو ممکن بنا یا جا سکتا ہے ۔ یہ با ت ڈی سی او واجد علی شاہ نے عالمی یو م آفات کے موقع پر ریسکیو 1122اسٹیشن پر منعقدہ سیمینار سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی ۔ سیمینار سے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر محمد تسلیم ، ڈسٹرکٹ سیفٹی آفیسر عنا ئت بلوچ ، ڈسٹرکٹ پر اجیکٹ آفیسر دو آبہ فاؤنڈیشن مظہر اقبال ملک ، غلام رسول اصغر ، عطا محمد نائچ ،عارف حسین لو دھی نے بھی خطا ب کرتے ہو ئے آفات سے بچاؤ کا دن منا نے کی اہمیت ، ایمر جنسی میں انسانی جا نوںکے بچاؤ ، زلزلہ ، سیلا ب ، خشک سالی ، قحط اور مو سمیا تی تبد یلیو ں سے پیدا شدہ صورتحا ل سے بچاؤ کے لئے حکو متی اداروں اور غیر سرکا ری تنظیمو ں کی خد ما ت کے با رے میں تفصیلی طور پر آگا ہ کیا ۔ ڈی سی او واجد علی شاہ نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ انسانی زندگیو ں کو محفوظ بنا نے کے لئے ڈیزاسٹر ریسک منیجمنٹ کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہو ئے آگا ہی و تربیتی سیشن کا سلسلہ جا ری رکھا جا ئے تا کہ زیا دہ سے زیا دہ شہر یوں کو آفات سے نمٹنے کی تر بیت کے ذریعے نقصانا ت کو کم سے کم کیا جا سکے ۔ اور دور س نتا ئج کے حا مل منصوبوں کا ذریعہ بھی اسی طرح کے سیمینار کے ذریعے ہی وجو د میں آتا ہے انہو ں نے ضلع لیہ میں غیر سرکا ری تنظیمو ں کا مختلف قدرتی آفات کے موقع پر خد ما ت کو سراہا تے ہو ئے اسی جذبے اور لگن سے خد ما ت کی ضرورت پر زور دیا ۔ اور دوآبہ فاؤنڈیشن کی شجر کا ری ، سپر نیکلر سسٹم کی فراہمی ،کیچن گا رڈننگ ، سیلا بی صورتحا ل میں بچاؤ کے لئے خد ما ت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ بعد ازاں ڈی سی او واجد علی شاہ نے نما یا ں کا ر کر دگی پرڈی پی او محمد علی ضیا ء ، سول ڈیفنس آفیسر محمد حنیف قادری ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نثار احمد خان ، ڈی ایل او ڈاکٹر محمد طا رق ، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر محمد تسلیم ، ڈسٹرکٹ سیفٹی آفیسر عنا یت بلو چ کو شیلڈدیں ۔
قدرتی آفات سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر سما جی شعور کی بیداری کے لئے ریلی ٹی ڈی اے چوک سے ڈی سی او واجد علی شاہ کی قیا دت میں نکا لی گئی ۔ ریلی میں 1122کے ریسیکیورزو سول ڈیفنس رضا کا روں، غیر سرکا ری تنظیمو ں کے نما ئند وں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ریلی میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر محمد تسلیم ، ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر محمدحنیف قادری ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نثار احمد خان ، ڈی ایس پی لیگل طا ہر مسعود ، پی آر او عرفان فیض و دیگر شامل تھے ۔