یونین کونسلوں میں واش اور ڈی آر آر پر مشتمل صحت و صفائی کے لیے نئے پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب
لیہ (صبح پا کستان)آلودگی سے پاک صاف شفاف ماحول کی فراہمی اور صحت وصفائی کے مقررہ معیار کے مطابق سرکاری اداروں کی کوششیں سول سائٹی کے تعاون اور معاونت سے ہی بارآور ہوسکتی ہے جس کے لیے غیر سرکاری تنظیموں کا کردار نمایاں اہمیت کا حامل ہے یہ بات ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر تعلیم محمد منشاء میو نے سولیڈار انٹرنیشنل کے زیر اہتمام مختلف یونین کونسلوں میں واش اور ڈی آر آر پر مشتمل صحت و صفائی کے لیے نئے پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے اپنے صدارتی خطاب میں کہی ۔تقریب میں سولیڈار انٹرنیشنل کے پروگرام مینجرقاضی ثاقب نے پراجیکٹ کی اہمیت اور افادیت،دائرہ کار اور صاف ماحول کی بیماریوں سے بچاو کی اہمیت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی ڈی او تعلیم غلام یاسین چشتی نے سکولوں میں صحت وصفائی کے بارئے میں آگاہی مہم ،پبلک ہیلتھ انجئیرنگ سے زاہد محمود نے سینٹیشن کے بارئے میں آگاہی دی۔تقریب میں یونین کونسل لوہانچ نشیب ،جکھڑ کی دہی تنظیموں کی مرد وخواتین کی کثیر تعداد کے علاوہ سویل سوسائٹی آرگنائزیشن ،دوآبہ فانڈویشن ،پلان انٹرنیشنل ،یوتھ ایجوکیشنل فاونڈیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔