کوٹ سلطان (صبح پا کستان)کوٹ سلطان کو میونسپل کا درجہ دیا جائے اور یونین کونسل سٹی کے لیے نئی بلڈنگ کا فوری قیام عمل میں لایا جائے یہ مطالبہ لیے یونین کونسل کوٹ سلطان کے چیئر مین سردار در یزدانی خان تنگوانی کی زیر صدارت احتجاجی ریلی نکالی گئی ،ریلی کا اہتمام یونین کونسل کوٹ سلطان کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور کونسلر ز کی جانب سے کیا گیا احتجاجی ریلی تھانہ کوٹ سلطان کے سامنے سے شروع ہوئی اور یونین کونسل کوٹ سلطان کی پرانی بلڈنگ کے سامنے جا کر احتتام پزیر ہوئی ،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین یونین کونسل کوٹ سلطان نے کہا کہ صوبائی وزیر مہر اعجاز اچلانہ نے اپنی شکست کا بدلہ لینے کے لیے شہر سے پانچ کلو میٹر دور کی یونین کے چیئر مین اور اپنے بھتیجے مہر سعید اچلانہ کا دفتر کوٹ سلطان میں قائم کر دیا جو کہ ہمارے منڈیٹ کو چوری کرنے کے مترادف ہے مہر اعجاز اچلانہ نے کوٹ سلطان کو تحصیل کا درجہ دینے کی بجائے کوٹ سلطان سے سی او یونٹ کو ٹ سلطان کا دفتر ہی غائب کر دیا جس سے شہر بھر میں سیوریج کا پانی تالابوں اور جوہڑوں کی شکل اختیار کر چکا ہے جبکہ جگہ جگہ گندگی اور غلاظت کے انمبار لگ چکے ہیں ڈاکٹر خلیل احمد نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ فوری طور پر یونین کونسل کوٹ سلطان کی نئی بلڈنگ دے اور کوٹ سلطان کو میونسپل کو درجہ دے ،ضلعی صدر سرائیکستان قومی اتحاداللہ نواز سرگانی نے کہاکہ ممبران اسمبلی کی جانب سے آزاد چیئرمین کے ساتھ جاری ناروا سکوک افسوس ناک اقدام ہے انہوں نے کہا کہ کوٹ سلطان کو تحصیل بنوانے کے دعویداروں نے کوٹ سلطان سے سی او یونٹ ہی ختم کر کے شہریوں کا اذیت میں مبتلا کر دیا ہے وائس چیئر مین ملک حنیف سہو،نے کہا کہ شہریوں کے حقوق کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کریں گے ۔ عوامی تاجر ویلفیئر گروپ کے چیئر پرسن شیخ وقار الحسن نے سی او یونٹ کی کوٹ سلطان سے لیہ منتقلی اور شہر بھر میں صفائی کی صورت حال پر اظہار افسوس کیا اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ جب تک سی او یونٹ کوٹ سلطان کے عملہ کی واپسی نہیں ہوتی تب تک عوامی تاجر ویلفیئر گروپ اپنے طور پر خاکروب رکھ کر شہر کی صفائی ستھرائی برقرار رکھے گی ۔ ریلی میں ثنا اللہ بلوچ،مہر اشتیاق تبسم ،شیخ افضل قریشی ،حاجی خضر ندیم ،ملک خادم پنوار،شیخ بابر،وسیم مہار اور دیگر شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔