اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر گھر میں ہیپاٹائٹس پھیل رہا ہے،اگر صوبے کے کسی ہسپتال میں مفت ادویات مل جائیں تو عوام سزا تیار کریں میں بھگتنے کیلئے تیار ہوں۔
نجی ٹی و ی اب تک نیوزکے پروگرام’’بے نقاب ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے دوست محمد کھوسہ کا کہنا تھا کہ کیا پنجاب پولیس کا رویہ تبدیل ہو گیا ہے؟لیکن میرے خیال میں پولیس کی وردی تبدیل ہونے سے رویے تبدیل نہیں ہوتے۔پنجاب میں سرکاری سکولوں کامعیا ر بھی ٹھیک نہیں ہے کیونکہ یہاں ہر روز نئے سکول کھل رہے ہیں اور ان سکولوں میں من پسند ہاں میں ہاں ملانے والے بیوروکریٹس کو لگایا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں شہباز شریف کا ون مین شو ہے، انہوں نے کچھ ذمہ داریاں حمزہ شہبازکوبھی دی ہوئی ہیں اور جو لوگ کام کرنے والے ہیں انکو باہر رکھا جاتا ہے۔ دنیاکے کسی بھی منصوبے سے اورنج لائن ٹرین کاموازنہ کرلیں اوردنیامیں موجودمیٹروماڈلزکی قیمت اورہماریپراجیکٹس کی قیمت دیکھ لیں۔ہمارے پاس قابل لوگ موجود ہونے کے باوجود میٹروپراجیکٹ صرف ترکی اورچائناکی ہیومن ریسورس سے کام کروارہے ہیں۔
source…
http://dailypakistan.com.pk/lahore/21-Aug-2017/629907