کروڑ لعل عیسن ( صبح پا کستان) ملک محمد اعجاز احمد سامٹیہ چودھری محمد ناصر محمد سعید چوھدری انعام الدین محمد ثقلین شاہد محبوب ثاقب انعان محمد اکرم محمد اکبر محمد عبداللہ نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں دی گئی، فوائد سے عام آدمی محروم ہے،ایک طرف ٹرانسپورٹرزکی جانب سے وہی پرانے کرایے مقرر ہیں، پیٹرول کے فی لیٹرمتعدد بار کمی گئی ہے جبکہ کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی صرف عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔
حکومت نے ایسا نہیں کیا بلکہ تھوڑی سی کمی کرکے عوام کا دل بہلانے کی کوشش کی انہوں نے کہاکہ جب پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہوتاہے تو اس کے اثرات تمام اشیاء ضرورت پر پڑھتے ہیں مگر کمی کی صورت میں عوام کو قیمتوں میں کمی کے فوائد سے محروم رکھاہواہے ، انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجودکرایوں میں کمی نہ کرنا عوام کے حقوق پر ڈاکہ کے مترادف ہے۔ انھوں نے کہاکہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ضلعی انتظامیہ اور آر ٹی سکریٹری کی ملی بھگت سے ہورہا ہے انھوں کہاکہ سٹاف ٹو سٹاف تما م کرایہ جات 20روپے ہیں انھوں کہاکہ کروڑ سے ٹبی خور د چھ کلو میٹر ہے لیکن ٹرانسپورٹ مالکان20 روپے وصول کر رہے ہیں انھوں نے کہاکہ کم کرایہ کی بات کرتے ہیں تو گالی گلوچ پر اتر آتے ہیں انھوں نے کہاکہ حکومت ایسے اقدام کرے کہ مصنوعات کی قیمتوں کی کمی کے فوائد عام آدمی تک پہنچ جائیں تما روڈوں پر چلانے والی گاڑیوں میں کرائے نامہ آویزاں کیئے جائیں اور اس پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹرانسپوٹیشن کے کرایوں میں مزید کمی کی جائے اور من مانے کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائی کی جائے۔
رپورٹ ۔ ملک امیر محمد فیاجی نیوز ایجنٹ کروڑ لعل عیسن