لیہ(صبح پا کستان)سوئمنگ پول میں نہاتے دو سگے بھائی ڈوب گئے، ایک جاں بحق دوسرے کو بچا لیا گیا، زخمی نوجوان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ منتقل کر دیا گیا۔لیہ میں نجی سوئمنگ پول میں نہاتے تحصیل کروڑ کے دو سگے بھائی ڈوب گئے جن میں سے محمد کاشف جا ں بحق ہو گیا جبکہ دوسر ے بھائی محمد ا?صف کو بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ علاج کے لئے منتقل کر دیا گیا۔ دونوں بھائی کروڑ لعل عیسن سے پڑھنے کی غرض سے لیہ ہاسٹل میں رہائش پذیر تھے۔ڈی او سول ڈیفنس محمد حنیف کارلو نے رابطہ پربتایا کہ سوئمنگ پول کو این او سی ہم جاری نہیں کر تے بلکہ ریسکیو 1122جاری کرتا ہے اور اس سلسلے میں ہم نے کوئی این او سی جاری نہیں کی بلکہ ہمارا ادار ہ صرف رضا کار مہیا کرنے تک محدود ہے ، سیلاب کے دنوں میں ہمارے رضا کار کشتیوں سے سامان اتارنے میں مدد فراہم کر یں گے جبکہ سیفٹی ا?فیسر ریسکیو 1122عنایت بلوچ نے بتایا کہ ہمارا ادارہ ریسکیو کے کام کرتا ہے ہم کسی کو سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرتے۔
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر