لیہ(صبح پا کستان)چیئرمین میونسپل کمیٹی لیہ کا الیکشن جماعت اسلامی کے رکن کا کاسٹنگ ووٹ،مسلم لیگ ن کے نامزد پینل کی ایک ووٹ سے کامیابی،تفصیل کے مطابق چیئرمین میونسپل کمیٹی لیہ کا انتخاب مسلم لیگ ن کے امیدوار پینل حافظ جمیل احمد خان،سید گلزار حسین شاہ اور آزاد گروپ کے غلام رسول کاشی شیخ اور ریحان روحانی کے درمیان مقابلہ تھا دونوں پینلز اپنے اپنے حامی کونسلرز کے ہمراہ تقریباً ایک ہفتہ تک منظر سے غائب رہے اور پولنگ ڈے کو نمودار ہوئے،حافظ جمیل احمد اور سید گلزار حسین شاہ کے پینل نے 1ووٹ کی برتری سے مد مقابل گروپ کو شکست دی،ونر پینل کی کامیابی میں جماعت اسلامی کے اکلوتے ممبر میونسپل کمیٹی لیہ رضوان احمد خان صدر شعبہ الخدمت جماعت اسلامی ضلع لیہ نے مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ جمیل احمد خان پینل کے حق میں ووٹ کاسٹ کرکے لیگی پینل کی کامیابی کیلئے اہم کردار ادا کیا یہاں یہ بات یاد رہے کہ جماعت اسلامی کے ممبر میونسپل کمیٹی لیہ کسی گروپ کے ہمراہ منظر سے غائب رہے نہ ہی ان کا نام ووٹوں کی خرید و فروخت میں ہے۔
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی