ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کی سہہ روزہ مہم کا افتتاح
لیہ(صبح پا کستان) ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر سید واجد علی شاہ نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کو زندگی بھرکی معذوری سے محفوظ بنا کر معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لیے انسداد پولیو مہم کے سو فی صد اہداف کا حصول والدین اور محکمہ صحت کی خصوصی ٹیموں کی اہم ذمہ داری ہے جس کے حصول کے لیے موثر مانیٹرنگ کے تحت پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنا ر کیاجائے ۔یہ با ت انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلاکرسہ روزہ انسداد پولیوکی قومی مہم کے افتتاح کے موقع پر کہی۔اس موقع پر ای ڈی او صحت ڈاکٹر ضیاء الحسن ،ڈی او ایچ ڈاکٹر امیر عبداللہ سامیٹہ،ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹرغلام ہاشم اوردیگر متعلقہ افسران موجودتھے۔اس موقع پر بریفینگ کے دوران ای ڈی اوصحت نے بتایا کہ ضلع بھر کے پانچ سال تک کی عمر کے 3لاکھ 18ہزار 924بچوں کو پولیوسے بچاو کے قطرے پلانے کے لیے محکمہ صحت کی 790خصوصی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں ۔ڈی سی او نے محکمہ صحت کے حکام کو موثر مانیٹرنگ کے ذریعے سو فی صد اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔اس موقع پر ڈی سی او ،ای ڈی او ،ایم ایس ،ڈی ڈی او ایچ وڈاکٹرزنے بچوں کو پولیوسے بچاو کے قطرے پلاکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
ضلع لیہ میں سہ روزہ پولیو کی مانیٹرنگ کے لیے ڈاکٹر ضیاء الحسن نے چک نمبر136ٹی ڈی اے،سمی پوربھاگل،چوک اعظم ،339ٹی ڈی ائے،شیر گڑھ،نواں کوٹ کو دورہ کیا اور پولیوٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈی ڈی او ایچ چوبارہ ڈاکٹر طاہر افتخار چودھری نے بتایا کہ تحصیل چوبارہ کے پانچ سال تک عمر کے 43867بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کے لیے137خصوصی ٹیمیں کام کررہی ہیں ۔اس موقع ای ڈی او نے ڈور مارگنگ و متعلقہ ریکارڈ چیک کیا۔