لیہ(صبح پا کستان)ایم ایس کوٹ سلطان ڈاکٹر ریاض کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سینئر جونیئر ڈاکٹر زو سٹاف کے ساتھ رکھے جانے والے ناروا رویہ کے خلاف ہسپتال کے مردو خواتین ڈاکٹرز نے کام چھوڑ کر وفد کی صورت میں ای ڈی اوآفس پہنچ گئے ای ڈی او صحت کو ایم ایس ڈاکٹر ریاض کی موجودگی میں کام نہ کرنے کیلئے تحریری درخواست دے دی،ڈی سی او لیہ ڈاکٹر لبنٰی نذیر کی اجازت کے بعد ای ڈی او صحت لیہ نے ایم ایس تبدیل کر دیا،تفصیل کے مطابق گذشتہ ایک سال سے ایس ایم او ڈاکٹر ریاض حسین بطور ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ سلطان ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کو ڈاکٹرز جن میں سرجن ڈاکٹر عامر،ڈاکٹر تہزیب،سی ایم او ڈاکٹر تاجور،ایم او ڈاکٹر عبدالمالک،سی ایم او ڈاکٹر سلیمان،گائناکالوجسٹ ڈاکٹر صائمہ عفت،ڈبلیو ایم او ڈاکٹر بشریٰ،ایم او ڈاکٹر شاہد منصور و دیگر ڈاکٹرز نے تحریری درخواست دے دی کہ ایم ایس ڈاکٹر ریاض کی موجودگی میں ہم تمام لوگ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کام نہیں کر سکتے جس پر ای ڈی او صحت لیہ ڈاکٹر امیر عبداللہ اور ڈاکٹرز کے وفد نے ڈی سی او لیہ ڈاکٹر لبنیٰ نذیر سے ملاقات کر کے تمام صورتحال سے آگاہ کیا جس پر ڈی سی او لیہ ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے سرجن ڈاکٹر عامر کو ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا ایڈیشنل چارج دیتے ہوئے ڈاکٹر ریاض کو بطورایس ایم او کام کرنے کے احکامات کر دیئے،گذشتہ ایک سال کے دوران تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو ٹ سلطان سے ایم ایس ڈاکٹر ریاض کے ناروا رویہ کی وجہ سے ڈاکٹر رفعت عابد کلاچی،ڈاکٹر خلد بلال،ڈاکٹر ابوبکر،ڈاکٹر اسحاق،ڈاکٹر بشریٰ عامر نے استعفیٰ،ڈاکٹر ام سلمیٰ،ڈاکٹر یحیٰ،ڈاکٹر تفسیر،ڈاکٹر طاہرہ فرزانہ ،ڈاکٹر جہانگیر نے اور نرسز ساجدہ پروین ،فوزیہ کاظم ،کلرک نوید اقبال،بشرت،محمد اقبال نے تبادلہ ،پیرامیڈیکس کے عظم انصاری،غلام مصطفیٰ،موسیٰ،غلم شبیر،محمد اعجاز،فاروق،مقصود دستی ،درجہ چہارم کے صداقت مسیحی،لیاقت،ندیم دانیال اور ریاض مالی کو سرنڈر کیا گیا،گذشتہ روز جب ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز و لیڈی ڈاکٹرز ،نرسز و پیرامیڈیکل سٹاف نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بطور ایم ایس ڈاکٹر ریاض کی موجودگی میں ضلعی انتظامیہ و ضلعی محکمہ صحت کی انتظامیہ کو کام نہ کرنے کی تحریری درخواست دے دی تو ڈی سی او لیہ ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے سرجن ڈاکٹر عامر کو ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ سلطان کا اضافی چارج دے دیا۔
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر