صوبہ بھر میں گورنمنٹ سیکٹر میں کام کرنے والے ایک ہزار گرلز بوائز پرائمری سکولز کل باضابطہ طور پر پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کر دیئے جائیں گے
لیہ(عبد الرحمن فریدی سے )صوبہ بھر میں گورنمنٹ سیکٹر میں کام کرنے والے ایک ہزار گرلز بوائز پرائمری سکولز کل باضابطہ طور پر پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کر دیئے جائیں گے تین سال تک تمام اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی خسار کے شکار بعض صنعتی اداروں کے بعد درس و تدریس کے اداروں کا مرحلہ وار نجی شعبہ کے حوالے کرنے کی طرف پیش قدمی شروع ہو گئی ہے ضلع لیہ کے ایک ہزار میں 13پرائمری سکول پرائیویٹ مالکان کے حوالے کئے جا رہے ہیں تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کے ایک فیصلہ کے تحت غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل گرلز بوائز پرائمری سکولز کے مرحلہ وارپنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ذریعے مختلف شخصیات و پرائیویٹ تعیمی اداروں کے مالکان کو ایک ہزار تعلیمی ادارے سپر دکر دیئے گئے ہیں ضن میں ضلع لیہ کے 13سکولز کا نظم و نسق 16مارچ سے پرائیویٹ سیکٹر کے سپر کر دیا جائیگا،حکومت پنجاب کے اپنے ہی تعلیمی اداروں کوآئندہ نہ چلا سکنے اور ان سکولز میں درس و تدریس کو جاری رکھنے کیلئے حکومت پنجاب تمام تدریسی و غیر تدریسی اخراجات نجی شعبہ کو ہر ماہ باقائدگی سے ادا کرے گا،یہاں یہ بات یاد رہے کہ پاکستان میں مختلف خسارہ کا شکار انڈسٹری کو نجی شعبہ کو فروخت کر دی گئیں ہیں تاہم تعلیمیاداروں کی پرائیویٹ شعبہ میں شفٹنگ اور اخراجات حکومت کے خود برداشت کرنے کا منفرد واقعہ ہے جس پر کل سے عملدرآمد کا آغاز ہو رہا ہے،تعلیمی اداروں سے دستبرداری کو گورنمنٹ کا ایجوکیشن کا سقوط بھی بعض حلقے قرار دے رہے ہیں ۔
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر لیہ