تحریر ی و تقریری مقابلے ،ایک احسن اقدام
تحریر ۔ یوسف لغاری ،لیہ
عصر حاضر کے جدید چیلنجزسے نبرد آزما ہونے کے لیے طلبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا لازمی ہے اور یہ بات قابل تعریف ہے کہ اس میں صوبہ پنجاب ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی میاں شہباز شریف ایک علم دوست انسان ہیں اس لیے وہ ہمہ وقت طلبہ میں بہتری کے لیے متحرک رہتے ہیں۔اس لیے ہی حکومت پنجاب نے صوبے میں طلبہ کو عصر حاضر کے جدید چیلنجز سے نبرد آزما و جدید خطوط پر استوارکرنے کے لیے ایک منظم و ٹھوس پالیسی اپنائی ہے جس میں متعدد انقلابی اصلاحات کے جامع پروگرام پر عملدرآمدکیا جارہا ہے۔ انہی تعلیمی اصلاحات پروگرامز کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب غیر نصابی سرگرمیوں پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔ اس بات کا عملی ثبوت ڈسٹرکٹ سے لے کر ڈویژن سطح تک ، ڈویژن سے لے صوبائی سطح تک تقاریر،مضمون نویسی،مباحثہ جات ،نعت خوانی ، قرآت کے مختلف مقابلہ جات ہیں جو شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر منعقد کیے جاتے ہیں۔
یہ بات بلاشبہ ایک حقیقت ہے کہ تحریرو تقریر پر کامل دستر س نوجوانوں میں خود اعتمادی و حق گوئی جیسے اوصاف حمید ہ کو جلا بخشنے کا اہم ذریعہ ہے اور جس قوم کی نوجوان نسل ان صلاحیتوں سے بہرہ مندہوتی ہے وہی قوم ترقی کی منازل طے کرتی ہے فن تقریرو تحریر انسان کے اندر ایک چھپا ہوا ایسا فطری عمل ہے جس کواُبھارنے کے لیے سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے ۔اسی فطری کو ابھارنے کے لیے وزیر اعلی پنجاب کا موجودہ ایجوکیشن سیکٹر ریفارم کا بنیادی محور جدید عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ایسا تعلیمی ڈھانچہ تشکیل دینا ہے جس سے پسماندہ ،دوردراز اور کم ترقی یافتہ علاقوں کے طالب علم بھی مستفید ہوسکیں ۔موجود ہ تحریری وتقریری مقابلے اس وسیع تر سلسلے کی کڑی ہیں۔ان مقابلہ جات میں شرکت کے لیے طلبہ کواُن کے تعلیمی ادارے سے سفری خرچ بھی مہیا کیا جاتا ہے اور بعدازاں جیت کی صورت میں نقدانعام اور وزیر اعلی پنجاب کے دستخط شدہ سرٹیفکیٹس بھی دیے جاتے ہیں۔
اسی ہی حوالے سے وزیر اعلی پنجاب تحریری وتقریر ی مقابلوں کے نمایاں پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعام تقسیم کرنے کی تقریب گورنمنٹ کالج لیہ میں منعقدہوئی۔تقریب کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر خادم حسین ملک نے کی جبکہ مہمان خصوصی چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ ،ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ تھے۔تقریب میں 84طلبا و طالبات میں وزیراعلی پنجاب تحریری وتقریری مقابلہ جات کے نمایاں کارکردگی کے حامل طالب علموں میں چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ ،ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملک خادم حسین ملک ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز مظفر گڑھ فیصل بشیر احمد،پرنسپل مہر اختر وہاب ،پرنسپل ملک بشیر حسین ،پر نسپل فاروق حیات، پرنسپل شکیل احمد،ڈسٹرکٹ انفارمشین آفیسر نثار احمد خان،ممبر بورڈ خورشید خان درانی نے طالب علموں میں 3لاکھ روپے کے نقد انعامات تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کہا کہ ضلع لیہ کے طلبہ ٹیلنٹ میں کسی سے کم نہیں اور یہاں کا کلچر بہت زرخیز ہے یہاں کی نوجوان نسل اسی طرح محنت اورلگن سے تعلیم حاصل کریں اور دستیاب سہولیات سے بھر پور استفادہ کریں۔چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا تعلیمی وژن انتہائی اہمیت کاحامل ہے جس کے لیے اربوں روپے کے فنڈز، مفت کتب کی فراہمی ،سکالرشپ کے لیے 17ارب روپے سے زائد مالیت کے انڈومنٹ فنڈ کے قیام،ٹیکنیکل کالجوں میں ہنر مندی کے لیے مختلف پروگرامز،دانش سکولوں کا قیام اور تحریر ی وتقریری مقابلوں کے ذریعے طالب علم اپنی صلاحتیں اجاگر کرنے کے مواقع ،پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب ویژن کی عملی تفسیر ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز مظفر گڑھ پروفیسر بشیر حسین ،ڈپٹی کالجز پروفیسر ڈاکٹر خادم حسین ملک ،پرنسپل مہر اختر وہاب،پرنسپل فاروق حیات،پروفیسر امین اللہ قاضی نے کالجز کی کارکردگی ،کھیلوں ، تحریر ی و تقریری مقابلوں کی سرگرمیوں ایسے پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔تقریب میں اے ڈی کالجزپروفیسر ساجد حسین رونگہ، پروفیسرز،لیکچرار،طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
FB/yousaf.Leghari