وزیر اعلیٰ پنجا ب کی ٹیکس ڈے کے موقع پر ویڈیو لنک کا نفرنس
لیہ (صبح پا کستان ) صوبہ پنجا ب میں ٹیکس ڈے کے اغراض و مقاصد کے با رے میں سما جی شعور کی آگا ہی اور معاشرے کے تمام متعلقہ طبقات کی بھر پور و موثر شرکت کو یقینی بنا نے کے حوالے سے وزیرا علیٰ پنجا ب ویڈیو لنک کا نفرنس میں شرکت کے لئے ڈی سی ا ولیہ کے کمیٹی روم میں خصوصی اجلاس کا انعقاد عمل میں لا یا گیا اجلاس کی صدارت ڈی سی ا ولیہ رانا گلزار احمد نے کی ۔ اجلاس میں ڈی او سی محبوب احمد ، اسسٹنٹ کمشنر ز لیہ ، کر وڑ ، چوبارہ ، منظور احمد خان ، محمد تنو یریزداں ، جا م آفتا ب حسین ، صدر انجمن تا جران لیہ واحد بخش باروی ، اراکین کنزومر کمیٹی راجہ افتخار احمد ، مہر محمد اقبال سمر ا، رانا اعجاز سہیل ، سید الطاف حسین شاہ ، ذرائع ابلا غ کی نما یاں شخصیا ت جن میں مہر ارشد حفیظ سمرا، ملک مقبول الٰہی ، رانا خا لد شوق ، عبد الرحمن فریدی ، فرید اللہ چوہدری ، محمد عثما ن شاہ ، شیخ خلیل احمد ، پر وفیسر ڈاکٹرمزمل حسین ، پر وفیسر ساجد حسین رونگھہ ، ٹی ایم او کر وڑ ممتا زحسین کلا چی ودیگر افراد نے شرکت کی ۔ ویڈیو لنک کا نفرنس کے بعد اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے ڈی سی ا ولیہ نے کہا کہ حکو مت پنجا ب کی ٹیکس کلچر کے فروغ کے لئے امانت سکیم کے مقررہ اہداف کے حصول کے لئے معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص صارفین ، تا جر کمیونٹی اور میڈیا کی مو ثر معاونت و مشاورت کلیدی اہمیت کی حا مل ہے اور وزیر اعلیٰ پنجا ب کی ٹیکس ڈے کے موقع پر ویڈیو لنک کا نفرنس میں معاشرے کے تمام طبقات کی شرکت اس عظیم مقصد کے حصول کی جا نب اولین عملی پیش رفت ہے جس سے نئے ٹیکس کلچر کو فروغ دے کر مضبو ط ، مستحکم اور پا ئیدار ما لیتی ڈھا نچے کی تشکیل کے ویژن کو عملی تعبیر دی جا سکے گی ۔ ڈی سی ا ولیہ نے ٹیکس ڈے کے موقع پر ذرائع ابلا غ کے نما ئندوں ، تا جر کمیو نٹی اور صارفین نما ئندگا ن کی اس حوالے سے پیش کی گئی مثبت و تعمیر تجا ویز کو خوش آئند قرار دیا اور ویڈیو لنک کا نفرنس میں آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔