Tag: chokazam news

چوک اعظم۔پانامہ کا فیصلہ جو بھی آئے اس کیس نے ’’شریفوں ‘‘کی ’’اصلیت ‘‘ظاہر کردی ہے ۔جلسہ کی اجازت نہ دینا ہمارے جمہوری حق پر ڈاکہ ڈالنا ہے ، سانحہ سرگو دھا پنجاب حکومت کی نا اہلی ہے صوبائی وزیر قانون کو استعفیٰ دے دینا چاہیے ۔جمشید دستی
چوک اعظم۔ساجد سواگی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب ، علاقائی زبانوں میں لکھا جانے والا ادب ہی مضافات کا بہترین ترجمان ہوتا ہے ،ساجد سواگی نے مظلوم اور محکوم طبقے کو اپنی شاعری کے ذریعے جگانے کے لیے اہم کردار ادا کیا ۔ تقریب سے راناا عجاز محمود ، شبیر احمد قریشی ،ناصر ملک ، صوفی صدیق طاہر اور اظہر خان کھیتران سمیت دیگرمقررین کا خطاب ، محفلِ مشاعر ہ میں نامور شعراء کرام فرخ عدیل ،عمر تنہا،ارشد سفیر،خادم حسین ،صابر عطاء ،ساجد سواگی،مظہر کھیتران ،منظو ر بھُٹہ،نے اپنا اپنا اردو سرائیکی کلام پیش کیا اور نامور لوک گلوکار اعجاز احمد نے بھی پُرفارم کیا
چوک اعظم۔ بلوچ اتحاد کا اجلاس ،مقامی بلوچ قبائل کی شرکت ،بلوچ اتحاد ایک سماجی ویلفئر تنظیم ہے ۔سربراہ بلوچ اتحاد سردار عبدالرحمٰن خان کھتران ۔بلوچ اتحاد تنظیم انسانیت بہتری کے لیئے کام کررہی ہے ۔صدر بلوچ اتحاد ریاض خان
چوک اعظم۔شہری اتحاد کی تقریب حلف برداری ۔منتخب عہدیداران سے ریٹائرڈ ٹیچر عبدالسلام علوی اور ریٹائرڈ ٹیچر مہر وارث ہرل نے حلف لیا ۔تقریب سے نو منتخب صدر محمد عمر شاکر ڈی ایس پی سرکل چوبارہ مہر واجد علی بھروانہ آرگنائزر ڈاکٹر مختیار جنرل سیکرٹری حافظ فیصل گورایہ چئیرمین مجلس عاملہ اور ملک مزمل تھہیم ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا
چوک اعظم ۔ سیوریج سسٹم کے منصوبے کی توسیع کے لیے مقامی ایم پی اے قیصر عباس خان مگسی کی درخواست پر پنجاب حکومت نے 20کروڑ روپے کے فنڈز جار ی کر دیے ، متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کی حتمی پلان بارے ایم پی اے ،چیئرمین میونسپل کمیٹی اور کونسلرز کو بریفنگ
Page 12 of 14 1 11 12 13 14

لیّہ ڈویژن بناؤ تحریک