زہریلی مٹھائی سے متا ثرہ جناح ہسپتال میں داخل مریضوں کے علاج معالجہ کے مستقبل کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا
لیہ(صبح پا کستان)زہریلی مٹھائی کھانے والے جناح ہسپتال میں داخل مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر شفقت حسین کی سربراہی میں 9پروفیسر ز کے بورڈ کا اجلاس ،ایم ایس کی سربراہی میں پروفیسرز کی سیکرٹری صحت سے میٹنگ مستقبل کافیصلہ تاحال نہ ہوسکا،تفصیل کے مطابق لیہ کے نواحی علاقہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 31افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 12متاثرین کا جناح ہسپتال لاہور میں علاج معالجہ کیا جا رہا ہے جن میں سے 8سالہ عائشہ آئی سی یو میں داخل ہے ،ڈاکٹر کے اجلاس میں بتایا گیا کہ زہر کے اثرات 53ہفتے جسم میں موجود رہیں گے ایم ایس ڈاکٹر شفقت حسن کی سربراہی میں پروفیسرز کے بورڈ نے سیکرٹری صحت پنجاب سے میٹنگ کرکے متاثرین کے علاج معالجہ کے مستقبل کا فیصلہ کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئیکہ ان کے علاج کیلئے ان کو جناح ہسپتال میں رکھا جائے یا ان کو گھروں میں شفٹ کردیا جائے اور علاج معالجہ کیلئے ان متاثرین کو مختلف اوقات میں ہسپتال بلایا جائے کیونکہ 53ہفتے متاثرین کے جسم میں زہر کے اثرات رہیں گے اور ان اثرات کی وجہ سے کسی بھی متاثر پر کسی وقت بھی حملہ ہو سکتا ہے۔متاثرین کے علاج معالجہ کے مستقبل کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا۔
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر