لاہور (ما نیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ بار کی قیادت میں پانامہ فیصلے کی بنیاد پر ملک بھر کے وکلاء نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کے استعفے کیلئے تحریک کا آغاز کر دیا،وزیر اعظم کو استعفے کیلئے 27 مئی کی ڈیڈ لائن دیدی گئی۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے مستعفی ہونے کے معاملے پر مشترکہ وکلاء کنونشن ہوا، وکلاء کنونشن شروع ہونے سے قبل ہی نواز لیگ لائرز فورم اور سرکاری وکلاء نے کنونشن پر دھاوا بول دیا۔
بدنظمی کنٹرول کرنے کے بعد لاہور ہائیکورٹ بار اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبران اور ملک بھر کی وکلاء تنظیموں کے نمائندوں نے گو نواز گو کے نعرے لگانا شروع کر دیئے، سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ بار نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم کے استعفی کی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا اور نواز شریف کو مستعفی ہونے کیلئے ستائیس مئی تک ڈیڈ لائن دیدی۔
مشترکہ اعلامیہ میں سپریم کورٹ بار کے صدر رشید اے رضوی کی سربراہی میں ملک بھر کے وکلا کی نیشنل ایکشن کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو وزیر اعظم نواز شریف اور کرپشن کیخلاف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کے اقدامات کی نگرانی کرے گی۔
source..
http://city42.tv/top-stories/2017/05/20/supreme-and-lahore-high-court-bar-announces-to-drive-campaign-for-pm-resignation/