لیہ(صبح پا کستان) انصاف پر مبنی معاشرے کے قیا م کو یقینی بنا نے کے لئے سپیڈی جسٹس کلیدی کردار کا حا مل ہے جس کے لئے سول سوسائٹی کی معاونت سے شعوراجا گر کر نے کے لئے عدالت عالیہ کی 150سالہ تقریبا ت دورس نتا ئج کی حا مل ثابت ہو ں گی ۔ یہ با ت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ قمرالزما ن نے عدالت عالیہ کی 150سالہ تقریبا ت کے حوالے سے مختلف سکو لو ں کے طلبا ء و طا لبات کوضلعی عدالتی پراسس سے آگا ہی کے لئے مختلف سکو لو ں کے طلبا ء کا عدالتی پراسس دیکھنے کے موقع پر کہی ۔ اس موقع پر سینئر سول جج راشد منہا س نے مختلف سکو لو ں سے آئے ہو ئے طا لب علموں کو عدالت عالیہ کی 150سالہ تقریبا ت کے حوالے سے ضلعی عدالتی پراسس سے طلبہ کو روشنا س کر انے اور عدالتی سسٹم سے آگا ہی کے با رے میں تفصیلی طور پر بتا یا اور اس کی اہمیت اور غرض و غائت پر روشنی ڈالی ۔ اس ضمن میں انہو ں نے اساتذہ کرام سے کہا کہ طا لب علمو ں کو عدالتی پراسس سے آگا ہی کے لئے مختلف اوقات میں لیکچر دیتے رہیں ۔ تاکہ نو جو ان نسل عدالتی نظام سے روشنا س ہو سکے جو انصاف پر مبنی معاشرے کے قیا م کی جا نب عملی پیش رفت ثابت ہو ۔ بعد ازاں طا لب علمو ں کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کو رٹ ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کو رٹ و سول ججز کی عدالتوں میں زیر سما عت مقدما ت کا پراسس دیکھاگیا اور طا لب علم مختلف عدالتوں میں کچھ وقت کیلئے عدالتی پراسس دیکھنے کے لئے موجو د رہے ۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج و سول ججز کے ساتھ گروپ فوٹو ہوا اور طا لب علمو ں کی خا طر تواضع بھی کی گئی ۔ عدالتی پراسس دیکھنے میں گو رنمنٹ بوائز ما ڈل ہا ئی سکول ، گو رنمنٹ ایم سی ہا ئی سکو ل ، گو رنمنٹ ہا ئی سکو ل منڈی ٹا ؤن ، دی لرننگ سکو ل سسٹم ، سن رائز پبلک سکو ل ، برین ایجو کیشن سسٹم ، الا ئیڈ پبلک سکو ل ، ڈی پی ایس گر لز و بوائز ونگ ، ایجو کیٹرز پبلک سکو ل کے اساتذہ سجاد احمد بھٹہ ، محمد طا رق ، کر م حسین ملک ، شہزاد گل ، اشفاق حسین ، کا مران فاروق ، محمد اشر ف سیا ل ، نذیر احمد ، محمد عامر ، مس صبا ء کی زیر نگرانی طا لب علمو ں نے عدالتی پراسس دیکھا ۔