مو سم بہار شجر کا ری مہم کے دوران 1لا کھ 40ہزار پو دے لگائے جا ئیں گے ۔ڈی سی او لیہ
لیہ (صبح پا کستان ) درخت لگا نا صدقہ جا ریہ ہی نہیں بلکہ اصل کا م ان کی حفاظت و نگہداشت ہے اس لیے مو سم بہار شجر کا ری مہم کے دوران 1لا کھ 40ہزار پو دے لگا نے کے اہداف کو اس آگا ہی مہم کے ساتھ پورا کیا جا ئے کہ پو دوں کی حفاظت شجر کا ری کے فروغ کا بنیا دی جزو ہے یہ بات ڈی سی ا ولیہ رانا گلزار احمد نے مو سم بہار شجر کا ری مہم کے افتتا ح کے موقع پر ڈی سی ا وہا ؤس کے لا ن میں پو دا لگا نے کے موقع پر کہی ۔ اس موقع پر ڈی سی ا ولیہ رانا گلزار احمد ، ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو ، اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظور احمد خان چانڈیہ ، ڈی او زراعت فیض اللہ کندی اور ممتاز صحا فی ملک مقبول الٰہی نے پو دے لگا کر مہم کا افتتا ح کیا ۔ ڈی او جنگلا ت چوہدری اعجاز تبسم نے بتا یا کہ اس سا ل سرکا ری جنگلا ت میں دس ہزار ،دیگر سرکا ری محکمو ں 20ہزار اور پرائیویٹ زمینوں پر 1لا کھ 10ہزار پو دے لگا نے کا ٹا رگٹ مقر ر کیا گیا ہے جس میں سے اب تک 40فیصد تک کا ہدف حاصل کیا جا چکا ہے ۔