۔کھیلو ں کے فروغ کے لئے ڈی سی ا ولیہ رانا گلزار احمد کی خد ما ت کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئے ،ڈی پی او محمد علی ضیا ء
لیہ (صبح پا کستان ) ضلع لیہ میں کھیلو ں کے فروغ کے لئے ڈی سی ا ولیہ رانا گلزار احمد کی خد ما ت کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا جن کی سر پرستی میں متعدد ٹو رنا منٹ جا ری ہیں جن سے کھیلا ڑیو ں کی صلا حیتوں کو آزما نے کے لئے بھر پور مواقع میسر آرہے ہیں اور نئے کھیلاڑیوں کو اپنی صلا حیتیں منوانے کے مواقع میسر ہو رہے ہیں ۔یہ بات ڈی پی او لیہ کیپٹن ر یٹا ئرڈ محمد علی ضیا ء نے جنو بی پنجا ب انوٹیشن بیڈ منٹن ٹو رنا منٹ کے اختتا م پر تقسیم انعاما ت کے موقع پر کہی ۔اس موقع پر فائنل ویٹرن سنگل حسن علی خان ، فسٹ جبکہ افتخار احمد بلو رنر اپ رہے ، سنگل فسٹ شا ہ زور جبکہ عمیر رنر اپ رہے دونو ں کھیلا ڑیوں کا تعلق لو دھراں اور بھکر سے تھا ۔ ڈبل فسٹ میں ابو بکر اینڈ پا رٹنر اور شاہ زور اینڈ پا رٹنر لو دھراں اول رہے ۔ بعد ازاں ڈی پی او و ایم پی اے سردار قیصر عباس خان مگسی نے کھیلا ڑیو ں میں انعاما ت و شیلڈز تقسیم کیے ۔اس موقع پر ڈی او سپورٹس سیف الرحمن ، ڈی اوسی محبو ب احمد ، جی اے آر محمد ارشد وٹو بھی مو جو د تھے ۔ فائنل مقابلوں کو شائقین کی بڑی تعداد نے دیکھا ۔