شعیب جاذب انتقال کر گئے ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
لیہ ۔(صبح پا کستان )لیہ کے ادبی اور سماجی حلقوں کے لئے یہ خبر یقنا افسو سناک ہو گی کہ جنو بی پنجاباور لیہ کے معروف بزرگ شاعر شعیب جاذب بقضا ئے الہی وفات پا گئے ہیں انا للہ و انا الیہ راجعون ، ان کی نماز جنازہ آج رات آٹھ بجے امام بار گاہ بستی جعفر یہ لیہ میں ادا کی جائے گی مرحوم کافی عرصہ سے علیل تھے
اُردو کے معرو ف شا عر شعیب جاذب کی وفا ت پر ادبی حلقو ں نے گہر ے دکھ اور افسو س کا اظہا ر کیا ۔ شعیب جاذب کے جا نے سے قیامِ پا کستا ن کے بعد کے شعرا ء کا با ب ختم ہو گیا ۔ ڈاکٹر خیا ل امرو ہو ی ، ارما ن عثما نی ، فیا ض قا دری ، نسیمِ لیہ ، قیصر رضوی ، را جہ عبد اللہ نیا ز ، جیسے نا مو ر شعرا ء نے قیا م پا کستان کے بعد لیہ کو علم و ادب کا گہوا رہ بنا یا ۔ شعیب جاذب ان کے ہم عصر تھے ۔ ان کے جا نے سے بزر گ شعرا ء کا با ب ختم ہو گیا ۔ ان خیا لا ت کا اظہار مہر اختر وہا ب ، ڈاکٹر افتخار بیگ ، یو نس بزدار ، را نا عبد الر ب ، شفقت عابد کلا چی، لطیف قمر،شفقت بز دار ، جمشید سا حل ، احمد اعجا ز ، جسار ت خیا لی ، شفقت عا بد و دیگر نے کیا ۔شعیب جاذب پر ان کے اعترا ف میں نمل یو نیور سٹی نے ایم اے کا مقا لہ کرا یا اور ان کے متعدد شعری مجمو عے شا ئع ہو چکے ہیں جن سے نئی نسل ہمیشہ رہنما ئی حا صل کر تی رہے گی ۔ وا ضح رہے کہ شعیب جا ذب کی حال میں ایک کتا ب ’’آدھی چھا ؤ ں آدھا پیڑ ‘‘ منظر عام پر آئی ہے اور شعیب جا ذب پچھلے کئی رو ز سے شد ید علیل تھے ۔ مر حو م نے 29 بچے اور دو بیو یا ں سو گوار چھو ڑے ہیں ۔ ،