سیکرٹری آر ڈی اے نے چوہدری برادرز بی کلاس سٹینڈ اور سٹی ٹرمینل بس سٹینڈ چوک اعظم سیل کر دیئے
لیہ (صبح پاکستان)ضلع لیہ میں شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی اوور چارجنگ سے محفوظ رکھنے اور بس اڈوں ویگن سٹینڈوں اور ٹرمینل پر ایس او پی کے مطابق سہولیات کی فراہمی کے لیے مربوط بنیادوں پر خصوصی چیکنگ کا عمل بروائے کار لایا جا رہا ہے اس ضمن میں خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپوٹرز کے خلاف قوائد و ضوابط کے تحت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مسافر گاڑیا ں بند کرنے اوراڈوں کو سیل کیا جا رہا ہے ۔یہ بات سیکرٹری آر ڈی اے محسن ریاض نے چوک اعظم دھوری اڈا کے مختلف مقامات گاڑیوں و اڈوں کی خصوصی چیکنگ کے موقع پر کہی ۔چیکنگ کے موقع پر خلاف ورزی کے مرتکب چوہدری برادرز بی کلاس سٹینڈ اور سٹی ٹرمینل بس سٹینڈ چوک اعظم کو سیل کر دیا گیا ۔اس موقع پر اے ایس آئی فیاض حسین انچارج ٹریفک پولیس محمد اعظم ،مختیار حسین ،ایس آئی غلام اکبر ، اے ایس آئی مہر جاوید و محمد یعقوب ہمراہ تھے۔سیکرٹری آر ٹی اے نے تمام اڈوں پر سیکورٹی انتظا ما ت ، گا رڈ کی تعینا تی ، اڈوں پر سایہ و ٹھنڈے پا نی کے انتظا ما ت کا بھی جا ئزہ لیا اور ہدایت کی کہ ایس او پی کے مطا بق تمام سہو لیا ت کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا ئے ورنہ ان کے اڈے سیل کر دئیے جا ئیں گے ۔