پڑھو پنجا ب ویژن کے تحت کوالٹی ایجو کیشن تعلیمی سہو لیا ت کی فراہمی کے پروگرام پر عمل پیرا ہیں ۔سیکرٹری ہا ئیر ایجو کیشن پنجا ب محمد عرفان علی
لیہ (صبح پا کستان) حکو مت پنجاب طا لب علمو ں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے دور دراز علا قو ں میں بھی معیاری تعلیمی اداروں کے قیا م ، وظا ئف کی رقوم کو دوگنا کر کے اور میٹرک میں 80فیصد سے زائد نمبروں والے طا لب علمو ں کو بغیر فیس ادائیگی ، تعلیمی سہو لیا ت کی فراہمی کے پروگرام پر عمل پیرا ہے یہ با ت سیکرٹری ہا ئیر ایجو کیشن پنجا ب محمد عرفان علی نے گو رنمنٹ گرلز و بو ائز ڈگری کا لج لیہ کے معائنہ کے موقع پر کہی ۔ معائنہ کے موقع پر سیکرٹری ہا ئیر ایجو کیشن پنجاب نے کا لجز میں سیکورٹی انتظا ما ت ، پری ایڈمیشن کلا سز ، داخلہ مہم ، صحت و صفائی ، ایسے امور کا جا ئزہ لیا اور کا لجز سربر اہان کو ہدایت کی کہ زیا دہ سے زیادہ داخلوں کو یقینی بنانے ، گراسی پلاٹس اور صفائی کے معیار کو مزید بہتر کر نے اور طا لب علموں کو پڑھو پنجا ب ویژن کے تحت کوالٹی ایجو کیشن کے لئے تمام تر توانائیاں سر ف کر یں ۔اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز ڈی جی خان ڈاکٹر الطاف حسین بھٹی ، ڈی ڈی کا لجز لیہ ملک خا دم حسین ، پر نسپل گو رنمنٹ ڈگری کا لج مہر اختر وہا ب ، پر نسپل کا مر س کا لج لیہ رانا خا لد محمو د ہمر اہ تھے ۔