شرح خواند گی بڑحانے میں سرکاری اداروں کے ساتھ پرائیویٹ تعلیمی ا داروں کابھی اہم حصہ ہے ۔ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری
لیہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مقامی سماجی تنظیم کے زیر اہتمام جماعت پنجم ، ہشتم کے امتحان میں ریکارڈ کامیابی حاصل کرنے پر طالبعلموں، اساتذہ میں سرٹیفکیٹ، میڈلز، شیلڈتقسیم کی گئیں، ممبر قومی اسمبلی سید ثقلین شاہ بخاری کا ہونہار طالبعلموں اور اساتذہ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد، لرننگ سکول میں منعقدہ پروگرام میں مہمان خصوصی سید ثقلین شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں شرح خواندگی بڑھانے کے لئے مسلم لیگ ن کی حکومت ماضی کی حکومتوں کی طرح فرضی مہم نہیں بلکہ چائلڈ لیبر کا خاتمہ کر کے بچوں کو علم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے بھر پور کوششیں جاری ہیں۔ ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری نے کہاکہ تعلیمی میدان میں سرکاری اداروں کے ساتھ پرائیویٹ تعلیمی ا داروں کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے عوامی ترقیاتی ادارہ کے زیر اہتمام چلنے والے بیسک کے سکولوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بیسک سکولوں نے شرح خواندگی میں اضافہ کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہر محمد طفیل لوہانچ نے کہا کہ تعلیمی میدان میں روشن ستاروں، اساتذہ کی حوصلہ افزائی کر کے مزید بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے ہمیں تعلیمی میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہو گا ۔ چیئر مین یونین کونسل جمن شاہ مہر احمد حسن کلاسرہ نے اپنے خطاب میں جماعت پنجم ،ہشتم کے امتحان میں سرکاری تعلیمی اداروں کے شاندار نتائج کے باعث دیہی علاقوں کے طلبا کو بھی بہترین تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر آرہے ہیں۔ تقریب سے سب ریجنل کوارڈینٹر سیپ مہر زبیر لوہانچ،چوہدری شوکت علی گجر ایڈووکیٹ، کونسلر محمد حسین چھینہ، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ، اے بی کوثر، مہر زاہد واندر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ضیاا لحسنین ، ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر نوشاد اکبرنے بھی شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری اورمہر محمد طفیل لوہانچ نے جماعت پنجم ، ہشتم میں تحصیل بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کے والے طالبعلموں اور اساتذہ میں شیلڈز، سرٹیفیکٹس، میڈلز تقسیم کئے جبکہ لرننگ سکول کی پریپ کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی روحہ زنیب کو بھی میڈل دیا گیا۔