لیہ(صبح پا کستان)میلادکمیٹی سگ حسنینیہ کے زیراہتمام محلہ فیض آبادمیں سجادبھٹی کے مکان پرمنعقدہ محفل میلادمصطفی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمدشبیرالحسن الباروی نے کہا ہے کہ رسول کریم کی عظمت سب سے بلند ہے۔محفل میلادمصطفی کی صدارت مولاناغلام محمدباروی نے کی۔تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری محمداسماعیل نظامی نے جبکہ نعت شریف پیش کرنے کی سعادت قاری سعیداکبرباروی، محمدکامران چشتی، حافظ عبدالحمیدچشتی، محمدصدیق پرہار، محمدعدنان اوردیگرنعت خوانوں نے حاصل کی۔سیّدفاخرعباس شاہ نقیب محفل تھے۔علامہ محمدشبیرالحسن الباروی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کائنات میں جس کوبھی عظمت ملی وہ نبی کریم کے صدقے سے ہی ملی۔اللہ کے پیارے محبوب کے قدم مبارک زمین پرلگے تواللہ تعالیٰ نے پوری زمین کومسجدبنادیا۔انہوں نے کہاکہ جوبھی دامن مصطفی سے وابستہ ہوگیا اس کوبھی عظمتیں ملیں۔انہوں نے کہا کہ دامن مصطفی سے وابستہ ہوجائیں دنیاوآخرت میں عظمت ملے گی۔ محفل میلادمصطفی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
محلہ غریب آبادجمن شاہ میں ایک عظیم الشان محفل جشن عیدمیلادالنبی بیس دسمبر کو منعقد ہو گی
لیہ(صبح پا کستان)نزدریلوے پھاٹک محلہ غریب آبادجمن شاہ میں ایک عظیم الشان محفل جشن عیدمیلادالنبی بیس دسمبربروزمنگل دن گیارہ بجے منعقد ہورہی ہے۔ جس کی صدارت پیرخواجہ اللہ بخش تونسوی آف تونسہ شریف کریں گے۔صدرجماعت اہلسنت تحصیل لیہ علامہ پروفیسراحمدرضااعظمی خطاب کریں گے۔محمدعمران بریال، محمدطارق عطاری، محمدصادق سلیم مدنی،محمداسلم شاہ،محمدصدیق پرہارہدیہ نعت پیش کریں گے۔ محمدمزمل مصطفائی اسٹیج سیکرٹری ہوں گے۔ یہ بات میزبان محفل منظورحسین سیال نے بتائی۔
رپورٹ۔ صدیق پڑھاڑ