file foto
صادق آباد( مانیٹرننگ ڈیسک) جرگے نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو شہر بدر کرنے کا حکم سنا دیا ۔ لڑکے نے اپنے محلے کی لڑکی سے پسند کی شادی رچائی تو بات جرگے تک جا پہنچی ، علاقے کے با اثر افراد پر مشتمل اس جرگے نے جوڑے کو سات روز کے اندر شہر بدر کرنے کا حکم سنا تے ہوئے ہدایت کی کہ اگر جرگے کے فیصلے پر ہفتے کے دوران عمل نہیں کیا جاتا تو جوڑے کو قتل کر دیا جائے ۔
واقعہ سامنے آنے کے بعد تھانہ صدر پولیس نے جرگے کے ارکان کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جبکہ نو بیاہتہ جوڑے کو بھی مکمل تحفظ کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں نے چند ہفتے قبل عدالت میں جا کر نکاح کیا تھا جس کے بعد لڑکی کے اہل خانہ نے معاملے کو جرگے کے حوالے کر دیا ۔
source..
http://dailypakistan.com.pk