آرپی او ڈیرہ غازیخان کا دورہ لیہ ، پولیس افسران سے میٹنگ ، تقریب تقسیم انعامات کاانعقاد ۔ لیہ پولیس کی پوری ٹیم کو خراج تحسین
جدیدٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی ضرورت ،قابل ستائش کارکردگی پر لیہ پولیس کی پوری ٹیم کو خراج تحسین،محرم الحرام میں سیکورٹی پلان پر عملد رآمدیقینی بنایاجائے،بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاررول ماڈل ہیں۔آرپی او ڈیرہ غازیخان رحمت اللہ خان نیازی
درپیش چیلنجزسے پروفیشنل طریقے سے نمٹاگیا انتہائی قلیل وقت میں کمیونٹی پولیسنگ اور پولیس آفیشلز کی فلاح وبہبود کیلئے انقلابی اقدامات کئے گئے،پولیس ورک میں جدت اورشفافیت کیلئے ٹیکنالوجی کوفروغ دیاجارہاہے۔ڈی پی او
لیہ (صبح پا کستان)آرپی اوڈیرہ غازیخان رحمت اللہ نیازی نے گزشتہ روز لیہ آمدکے موقع پر دفترپولیس کا وزٹ کیا دفترپولیس آمد پر انھیں پولیس کے چاک وچوبنددستہ نے سلامی پیش کی دفترپولیس کے کانفرنس روم میں منعقدہ میٹنگ میں ضلع ھٰذا کے ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز ،انچارج سیکورٹی،انچارج ایلیٹ ،انچارج وائرلیس کنٹرول ،انچارج ٹریفک ودفتری عملہ شریک ہواآرپی او نے میٹنگ میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ لیہ پولیس کی کارکردگی قابل ستائش ہے بہترین کارکردگی پر ڈی پی او اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتاہوں انھوں نے پولیس ورک میں جدت اورشفافیت کو فروغ دینے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال ،کمیونٹی پولیسنگ اورپولیس ویلفیئر کیلئے کئے گئے اقدامات کو خوب سراہااورکہاکہ جدیدٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی ضرورت ہے انھوں نے پولیس افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سپرٹ اور لگن سے سرشارہوکر محرم الحرام میں فرائض سرانجام دیئے جائیں اورSOPپر عمل درآمدکو یقینی بنایاجائے اورحساس ایام میں غیرجانبداررہتے ہوئے فرائض سرانجام دے کر امن وامان کے قیام کو یقینی بنایاجائے اس سے قبل ڈی پی او نے لیہ پولیس کی گزشتہ 6ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے جس میں 1685درج مقدمات میں 90% مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع کروانے ،530خطرناک مجرمان اشتہاری گرفتارکرنے،6خطرناک گینگزکے انتہائی مطلوب 29ملزمان کو گرفتارکرکے لاکھوں روپے مالیت کا سامان مال مسروقہ برآمدکرنے جبکہ کمیونٹی پولیسنگ اور پولیس آفیشلز کی فلاح وبہود اورپولیس ورک میں جدت اور شفافیت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات جن میں گاڑیوں میں ٹریکر ،آن لائن کمپلینٹ سیل،SMSالرٹ ، ہفتہ وارکھلی کچہری کا انعقاد،شکایات کے ازالے کیلئے سپیشل ٹیلی فون کا اجراء،فری ڈرائیونگ لائسنس فارم سنٹر،مقدمات کی تفتیش کی مانیٹرنگ کیلئے ہفتہ وار انچارج انویسٹی گیشن کے ساتھ میٹنگ،تھانہ کی کارکردگی کو مانیٹرکرنے کیلئے ماہانہ بنیادپر تھانہ کی انسپکشن ، پولیس افسران کیلئے آفیسرلیول میس کا آغاز،پولیس موبائل کنٹین،ریسٹ ہاؤس کا قیام،کارکردگی کی بنیادپر آفیسرآف دی منتھ کا انتخاب،لیہ پولیس سلوگن،تحفظ عزت کے ساتھ روشناس کرانے سمیت دیگراقدامات کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا آرپی او نے جدیدٹیکنالوجی کے استعمال کو خوش آئند قراردینے سمیت تمام اقدامات کو بھرپور سراہابعدازاں دفترپولیس کمپلیکس میں تقریب تقسیم انعامات کاانعقادکیاجس میں کثیرتعداد میں ملازمان موجودتھے آرپی او نے گزشتہ 6ماہ میں بہترین کارکردگی کے حامل ایس ایچ اوزتفتیشی افسران واہلکاران میں خصوصی یادگاری مگ تقسیم کئے اورتعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازاگیا آرپی او نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے افسران واہلکاران محکمہ پولیس کیلئے رول ماڈل ہیں میں توقعات وابستہ رکھتاہوں کہ آئندہ بھی پولیس کے جوان اپنی ذمہ داریاں مقدس فریضہ سمجھ کرسرانجام دیتے ہوئے محکمہ کی نیک نامی کا باعث بنیں گے تقریب کے اختتام پر ڈی پی او نے لیہ آمدپر آرپی او کو یادگاری کوئین شیلڈپیش کی بعدازاں آرپی او نے پولیس موبائل کنٹین اور دفترپولیس کے مین گیٹ پر قائم کئے گئے استقبالیہ کا بھی معائنہ کیا۔