آفات سے بچاﺅ کے قومی دن کے موقع پر ریسکیو 1122 کی واک اور ریلی
لیہ(صبح پا کستان) آفات سے بچاﺅ کا قومی کا دن کے سلسلہ میں ریسکیو 1122کے زیر اہتمام واک اور وہیکل ریلی نکالی گئی ، واک کا آغاز 8بجے ریسکیو آفس سے ہو ا جو ٹی ڈی آئے پر اختتام پذیر ہوئی ، جسمیں ریسکیورز ، سول ڈیفنس ، رضاکاروں اور سماجی کا رکنوں نے بھر پور شرکت کی ۔ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد تسلیم نے کہا کہ پاکستان قدرتی وانسانی آفات کی شدید زد میں ہے انہی حالات کے پیش نظر ہر قسم کی آفات سے بچاﺅ کے لئے آگاہی اور تیاری وقت کی ایک اہم ترین ضرورت ہے ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس حنیف قادری نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ آفات کے بچاﺅ میں پوری قوم کو کام کرنے کی ضرورت ہے اور کسی بھی آفت کی صورت میں ہنگامی و امدادی کا روائیوں کو موثر اور جامع بنانے کے لئے ہر شہری کی شرکت نا گزیر ہے ۔ اس موقع پر عنایت بلوچ نے آفات سے بچاﺅ بارئے آگاہی دی جبکہ حافظ عثمان نے شہداءکے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔ بعد ازاں ریسکیورز نے ڈی ای او کی قیادت میں وہیکل ریلی نکالی گئی جو ڈی سی او آفس سے ہوتی ہوئی ریسکیو آفس اختتام پذیر ہوئی ۔