بچوں کیلئے اساتذہ رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ پروفیسر ڈاکٹر ظفر عالم ظفری
لیہ(صبح پا کستان)سابق چیئرمین ایجوکیشن بورڈ ڈیرہ غازیخان پروفیسر ڈاکٹر ظفر عالم ظفری نے الرحمن پبلک سکول جمن شاہ میں تقریب سالانہ یوم والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کیلئے اساتذہ کرام کی شخصیت رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے اساتذہ معلمات کو طلبہ و طالبات کے کردارمگفتار اور محنت و جدوجہد میں کاپء کرتے ہیں انہوں نے کہا جدید دور میں نسل نو کی اخلاقی روحانی علمی تربیت کی بدولت ہی پاکستان کو باکردارقیادت میس آ سکتی ہے جو کرپشن بد دیانتی سے پاک ہو گی انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں دہشت گردی غربت مہنگائی کرپشن بے روز گاری،علاج سے محرومی نے کروڑوں پاکستانیوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا رکھا ہے لہذا عام محب وطن پاکستانی اوروالدین اپنے بچوں کی پرورش و تربیت اس انداز سے کریں کہ سچی اسلامی فکر و عمل سے آراستہ نسل پروان چڑھ سکے جو زندگی کے تمام میدانوں ممیں کامیابی و کامرانی سے ہمکنار کرسکے۔