لیہ(صبح پا کستان)ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک سے قبل گرانفروشی، اشیاء کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ روکنے میں ناکام ، اشیاء ضروریہ 30روپے فی کلو تک مہنگی ہو گئیں ہیں۔ رمضان المبارک سے قبل ہی شہر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 10روپے سے 30روپے فی کلو تک دوکانداروں نے خو د ساختہ اضافہ کر دیا ۔ دوکانداروں نے بیسن ، چینی اور چاول کی قیمتوں میں 3روپے تک اضافہ کر دیا جبکہ سیب200روپے کلو تک جا پہنچا ، کیلا 160سے 230روپے فی درجن، آلو بخارا 200روپے فی کلو، خوبانی 180روپے فی کلو، آم 80روپے سے 130روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے ، اسی طرح آلو ، پیاز، لہس، ادرک، لیموں ، سبز مرچ، گوبھی، بھنڈی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ شہریوں نے قیمتوں میں از خود اضافہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی او لیہ، اے ڈی سی لیہ سے مطالبہ کیاہے کہ قیمتوں میں ازخود اضافہ کرنے اور گرانفروشی میں ملوث دوکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
رپورٹ ۔مہر زاہد سرفراز واندر پریس رپورٹر