راجن پور(صبح پا کستان )وزیر اعلی پنجاب کے یوتھ فیسٹیول پروگرام کے تحت ضلع وتحصیل سطح پر ہونے والے تحریری ، تقریری اور مضمون نویسی کے مقابلہ جات میں راجن پور کے سات سو بتیس طلباء و طالبات میں تیرہ لاکھ بہتر ہزار روپے کے نقد انعامات تقسیم کرنے کے لیے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1میں ایک تقریب تقسیم انعامات منعقدکی گئی ۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو افسر تعلیم راجن پور ثناء اللہ سہرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجن پور میں ٹیلنٹ کی کمی نہ ہے ۔ راجن پور کے تعلیمی اداروں کے بچوں نے نصابی وہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لے کرکے اپنی کامیابیوں کا لوہا منوایا ہے۔جنہوں نے نہ صرف ضلع کا نام روشن کیا ہے بلکہ اساتذہ اور والدین کا نام بھی روشن کیا ہے۔ ضلع راجن پورمیں پنجاب کے دوسرے اضلاع کی طرح ان بچوں میں صلاحتیں موجود ہیں۔ راجن پور کے سولہ اساتذہ کو ٹیچرز ڈے کے موقع پر پر وقا ر تقریب میں سٹار ایوارڈ سے نوازہ گیا ہے۔ ڈی ای او فیاض احمد بزدار نے کہا کہ سی ای او ثناء اللہ کی زیر نگرانی انشاء اللہ تمام اہداف پورے کریں گے ۔ اور راجن پور کو مثالی ضلع بنائیں گے۔جس میں ڈی ای او زنانہ راجن پور میڈیم نگہت گل،ڈپٹی ایجوکشن افسر روجھان سید ظفر اللہ شاہ ، ڈپٹی ایجوکیشن افسر جام پور ڈاکٹر امجد اسلام پتافی ، ڈپٹی ایجوکشن افسر راجن پور میڈیم ساجدہ کریم، پرنسپل ہائر سیکنڈیری سکول راجن پور چوہدری محمد نواز خان، حفیظ الرحمان ارائیں،میاں عامر طفیل،ماجد خان ودیگر تعلیمی ادااروں کے سربرہان نے شرکت کی۔ تقریب میں ضلع وتحصیل سطح پر مقابلہ جات میں پوزیشن ہولڈر بچوں کو نقد انعامات دیے گئے ۔ سی ای اواور ڈی ای او اور ڈپٹی ایجوکشن افسران واے ای اوز نے چیک تقسیم کیے ۔