راجن پور( صبح پا کستان )راجن پور میں گندم کی خریداری کا ٹارگٹ ایک لاکھ پچپن ہزار ٹن مقرر کر دیا گیا ہے اور خریداری کے لئے ضلع بھر میں نو سنٹرز بنا ئے گئے ہیں۔یہ بات ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد نے گندم خریداری بارے منعقدہ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنرنے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ کسانوں اور کاشتکاروں کے لئے تمام مراکز خرید گندم پر بیٹھنے کے لئے کرسیاں سایہ دار جگہ اور پینے کے لئے ٹھنڈا پانی کا انتظام 15اپریل سے پہلے تک مکمل کر لیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد افضل خان ناصر، اے سی روجھان عمران منیر،اے سی جام پور قمر الزمان قیصرانی،ڈی ایف سی راجن پور،نائب تحصیل دارانور قریشی وزاہد محمود مزاری اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد اسلم نجم نے بتایا کہ اس سال ضلع راجن پور میں گندم کی کاشت ماشاء اللہ بہت اچھی ہے ۔دریں اثناء ڈی سی نے کہا کہ مراکز خرید گندم پر مڈل مین اور آڑ ھتیوں کی انوالمنٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد نے ہیلتھ کونسل ڈی ایچ کیوہسپتال راجن پور کے اجلاس کی بطور چیئرمین صدارت کی اور کہا کہ مریضوں کے لئے وارڈز کے ائر کنڈیشنرز کی مرمت اور سروس مکمل کرائی جائے ۔ ہیلتھ کونسل اجلاس میں پارکنگ ایریا ،ٹف ٹائلز ،ایڈمن سٹاف کے لئے لیپ ٹاپ کی خریداری اور دیگرمسنگ فیسلیٹیز کو زیر بحث لایا گیا۔اجلاس میں ڈی ایم او راشد نعمت ،سی ای او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری،ڈی ایم ایس ڈاکٹر حمید،چیئرمین ایم سی راجن پور کنورکمال اختر ،ڈاکٹر عدیل خالد،ڈی ڈی سوشل ویلفیئر شازیہ نواز اور دیگر بھی موجود تھے۔