راجن پور( صبح پا کستان )کسانوں کی خوشحالی اور پیداوار میں اضافہ کے لئے حکومت پنجاب نے ضلع راجن پور کے کسانوں کے لئے50لاکھ کی سبسڈی پر لیزر لینڈ لیولنگ مشینیں فراہم کر رہی ہے ۔جس سے نہ صرف پیداوار میں اضافہ ہو گا بلکہ کسان کو پانی اور وقت کی بھی بچت ہو گی ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ڈیرہ غازی خان واٹر منیجمنٹ و زراعت ملک سیف الرحمان نے آج نو خوش نصیب کاشتکاروں میں لیزر لینڈ لیولنگ مشینیں تقسیم کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ ملک اشفاق احمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایاز حسین بخاری،خضر حیات ،انجینئر راشد حسین زیدی اور کاشتکاروں نے شرکت کی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلع راجن پور میں قرعہ اندازی کے ذریعے سبسڈی پر لیزر لینڈ لیولنگ مشینیں دی جارہی ہیں۔ان مشینوں سے کسان کو پیداوار میں اضافہ ہو گا اور زمین کی سطح ایک جیسی ہو جائے گی اور اس سے بیس فیصد پانی کی بچت ہو گی۔