راجن پور( صبح پا کستان ) ووکیشنل دستکاری سکول خواتین کو ہنر مند بنا کر معاشرے میں بہترین روزگار فراہم کررہا ہے۔توانا پاکستان کے لئے ہنر مند افراد کا ہونا بہت ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار چیئر مین میونسپل کمیٹی کنور کمال اختر نے ووکیشنل دستکاری سکول پاکستان بیت المال میں پوزیشن ہولڈرز خواتین میں سلائی مشینوں کی تقریب تقسیم میں اپنے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر انچارج پاکستان بیت المال جاوید اقبال ،کونسلر محمد ندیم قریشی ،حافظ بلال احمد اورادارہ انچارج رخسانہ رفعت اور دیگر موجود تھے۔ادارہ میں پوزیشن ہولڈر نادیہ پروین،ربیعہ عبداللہ ،بختاور بی بی ،حفیظ بی بی، عکلشہ بی بی اور شہناز ریاض میں سلائی مشین تقسیم کی۔کنور کمال اختر نے کہا کہ حکومت پاکستان کا ووکیشنل پروگرام کے تحت سنٹرز قائم کرنے کا مقصد پڑھی لکھی اور نادار خواتین کو نہ صرف ہنر مند بنانا بلکہ انہیں روز گار مہیا کرنا بھی ہے۔