راجن پور( صبح پا کستان )وزیراعلیٰ پنجاب کے وثیرن کے مطابق ضلع راجن پور میں کھیلوں کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔پہلے مرحلہ میں ضلع کی بیڈ منٹن کی چھ کھلاڑیوں میں بیڈ منٹن کٹس بیگ تقسیم کئے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی پلیئرز طالبات میں کھلیوں کا سامان تقسیم کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ندیم قیصر ،پرنسپل مسز شاہینہ ناز ،اسپورٹس انچار ج مسز تسنیم کوثر اوراسسٹنٹ پروفیسر محمد اسماعیل خان بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنرنے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹیوں کو تحفہ دینا سنت ہے اور بیٹیوں کو ترجیح ہے ۔اسی سنت پر عمل کرتے ہوئے ہم ضلع راجن پور میں پہلی دفعہ خاتون پلیئرز میں کھیلوں کا سامان تقسیم کر رہے ہیں۔جس سے ضلع میں کھیلوں کو فروغ ملے گا ۔