راجن پور( صبح پا کستان ) صوبائی وزیر پنجاب امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صاف دیہات پروگرام شروع کر کے دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کر رہے ہیں۔کیوں کہ صفائی ایمان کا حصہ ہے اور اس سے کئی بیماریوں سے نجات ملے گی۔وہ ان خیالات کا اظہار ضلع راجنپور میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے صاف دیہات پروگرام کا معائنہ یونین کونسل دھینگن اور یونین کونسل کوٹلہ عیسن میں کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم پی اے خالد محمود وارن بھی ان کے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ صاف دیہات پروگرام اور صاف پانی جیسے منصوبے وزیراعلیٰ پنجاب کا انقلابی اقدام ہے ۔انہوں نے دورہ کے دوران صاف دیہات پروگرام کو دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ اور چیئرمین ضلع کونسل کی کاوشوں کو سراہا ۔اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل سردار عبدالعزیز خان دریشک ،اے سی راجنپور شاہد محبوب،صدر بار راجنپور رانا مختیار ،سردار یوسف خان دریشک ،مقامی یوسیز کے چیئرمین اور مسلم لیگی رہنما ء بھی موجود تھے۔چیئرمین ضلع کونسل نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے فنڈ فراہم کر کے ان کے دل جیت لئے ہیں ۔