راجن پور( صبح پا کستان )ڈسٹرکٹ آفیسر ایلیمنٹری ایجوکیشن فیاض احمد خان بزدار نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔اس سے قبل وہ مانہ احمدانی میں ہائر سکینڈری سکول میں بطور پرنسپل تعینات تھے ۔انہوں ایک تعارفی اجلاس میں بتایا کہ راجن پور ہائی سکول میں بطور سائنس ٹیچر اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میرا عزم ہے کہ اساتذہ کے مسائل،بچوں کی تعلیمی کوالٹی اور تربیت اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ ٹیچر حضرات اپنی سکولوں کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنائیں۔اس موقع پر محمد بلال قریشی ،کنور محمد ہارون اور دیگر موجود تھے۔