راجن پور( صبح پا کستان )محرم الحرام مقدس مہینہ ہے، اس کا احترام ہم سب پر لازم ہے ۔اسلام امن ،بھائی چارے اور محبت کا درس دیتا ہے ۔ہم سب مسلمان ہیں، ہم سب ایک ہیں۔یہ باتیں اسسٹنٹ کمشنر راجن پور شاہد محبوب،ڈی ایس پی رمیض بخاری،چیئرمین ایم سی کنور کمال اختر نے میونسپل امن کانفرنس محرم الحرام کے سیمینار سے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔یہ امن کانفرنس میونسپل کمیٹی راجن پور کے زیر اہتمام کی گئی ۔اس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے شرکت کی ۔اس موقع پر وائس چیئرمین چوہدری نعیم ثاقب،چیئرمین میونسپل مصالحتی کمیٹی قاری محمود قاسمی،مولانا جلیل الرحمان صدیقی ،مولانا عبدالصمد درخواستی،مولانا تقی فاضل،احسن شمسی ،سجاد حسین شاہ،ڈاکٹر شمع نور ،ندیم قریشی اور دیگر نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہمارے ضلع راجن پور میں تمام علماء کرام میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء پائی جاتی ہے۔یہ ضلع امن کا گہوارا ہے اس کی مثال ہمیشہ قائم رہے گی۔آخر میں ملکی ترقی ،علا قائی امن اور ترقی کے لئے دعا کرائی گئی۔