راجن پور ( صبح پا کستان ) حکومت پنجاب نے عوام کی سہولت اور پٹواری کلچر کا خاتمہ کر کے ضلع راجن پور کے 534مواضعات میں سے 523مواضعات کمپیوٹر ئزڈ ہو چکے ہیں۔ان میں سے 491مواضعات لینڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد نے کمپیوٹر ئزڈلینڈ ریکارڈ اراضی سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آنے والے سائل کی مشکلات دور کر کے ان سے محبت کے ساتھ رویہ اپنائیں ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں ۔مخلوق خدا کی خدمت کرنا بھی عبادت ہے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور شاہد محبوب اور تحصیل دار اعظم خان گوپانگ بھی موجود تھے۔