راجن پور( صبح پا کستان ) ضلع راجن پور کے گنجان علا قوں میں کھلے گیس کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور تمام دوکان دار سول ڈیفینس کی ہدایات کے مطابق عمل کریں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے جائے گی۔یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد نے آج گیس مالکان کے ساتھ اجلاس کی صد ارت کرتے ہوئے کہیں ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور شاہد محبوب،ڈی ایس پی راجن پور عظیم بھٹی ،سول ڈیفنس آفیسر عقیل گل، انجمن تاجران ،گیس سلنڈر دوکان دار موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی کو بھی اجازت نہیں ہو گی کہ وہ شہری علاقوں میں گیس کی ری فلنگ کرے ۔خدا نخواستہ اس سے کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔لائسنس ہولڈر اپنی دوکانوں پر ایمرجنسی آلات پورے رکھیں ۔اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر نے بتایا کہ اس وقت 13ایف آئی آر اور 26چالان ہو چکے ہیں۔اس موقع پر تمام دوکان داروں نے انتظامیہ کے ساتھ اپنا پورا تعاون کا یقین دلایا۔