راجن پور ( صبح پا کستان ) ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد نے ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اہم اقدامات کر رہے ہیں تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو فری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔اور ادویات کی خریداری کے عمل کو مزید تیزی کے ساتھ مکمل کریں۔کسی قسم کی کوئی شکایت نہ ہو۔اس موقع پر ایم ایس عبد الرحمان قریشی،چیئرمین ایم سی راجن پور کنور کمال اختر،ایم پی ایزکے نمائندہ گان،ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر حمید انجم،ڈی ایچ او غلام مرتضیٰ ،ڈاکٹر شمع نور اور دیگر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمدنے کہا ہے کہ ہیلتھ کونسل کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات کی فراہمی ہے۔تما م آر ایچ سی،بی ایچ یو ،ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں ادویات موجود ہونی چاہیں۔