راجن پو ر( صبح پا کستان ) اسلام طہارت کا سبق دیتاہے ، صفائی کو نصف ایمان کا درجہ دیا گیا ہے ،کھانے کھانے سے پہلے اور کھانا کھانے کے بعد ہاتھ دھونا سنت ہے مقررنین کاگلوبل ہینڈ واشنگ ڈے2017کی تقریب سے خطاب ،تفصیلات کے مطابق ضلع راجن پور کی سماجی تنظیم ہیلپ فاؤنڈیشن اور محکمہ سوشل ویلفیئرراجن پورکے زیر اہتمام ہاتھ دھونے کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصیمحمد افضل ناصر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجن پور ، شاہد محمود پنجا ب پروگرام منیجر کنسرن ورلڈ وائیڈ ،ڈاکٹر زاہد یونس اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات، مسز شاذیہ نواز ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راجن پور ، مولانا عبدالصمد درخواستی ضلعی ممبر امن کمیٹی ،مولاناجلیل الرحمان ضلعی چیئرمین مصالحتی کمیٹی ،مسز تہمینہ دلشاد سوشل ویلفیئر آفیسر تھیں ، دیگر مہمانوں میں محمد سفیان مسلم ایڈ ، نعمان گیلانی قطر چیریٹی ،مجاہد حسین دریشک ، امتیاز حسین مشوری،محمد ساجد شہزاد مکول، اعجاز افضل کنسرن ورلڈ وائیڈ،رخسانہ مبارک ہیلپ فاؤنڈیشن،سید عاشق بخاری کوآرڈینیٹر PSCپنجاب تھے ، پروگرام میں النور پبلک سکول ، ڈسٹرکٹ پبلک سکول راجن پو ر ،نادر ماڈل پبلک سکول راجن پو ر،جمیل ماڈل پبلک سکول ، انڈس کمیونٹی سکول بستی حاجی عبدالرشید کے بچوں نے شرکت کی،تقریب کے دیگر مہمانوں میں کونسلر ز، کسا ن ، سماجی تنظیموں کے عہدیداران سینکڑوں کی تعداد میں طلباء ،طالبات ، مرد و خواتین نے پروگرام میں شر کت کی ،اس موقع پرمحمد افضل ناصر نے کہا ہے حکومت ترجیحی بنیادوں پرضلع بھر میں صحت و صفائی کی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ، سکولوں میں ہاتھ دھونے کی اہمیت پر خصوصی سیشن دیئے جارہے ہیں ،مسز شاذیہ نواز نے ضلع بھر کے سماجی تنظیموں کے واش سے متعلق پروگرامز اور کارکردگی پر روشنی ڈالی ، محمد صفیان اور نعمان گیلانی نے بھی اظہار خیال کے دوران اپنے اپنے اداروں کی جانب سے واش منصوبہ جات کے تفصیل بتائی اور اس دن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ، النور پبلک سکول ، ڈسٹرکٹ پبلک سکول راجن پو ر ،نادر ماڈل پبلک سکول راجن پو ر،جمیل ماڈل پبلک سکول ، انڈس کمیونٹی سکول بستی حاجی عبدالرشیدکے بچوں نے اپنی تقریروں اور خاکوں کے ذریعے آج کے دن کو اجاگر کیا اور ہاتھ دھونے کی اہمیت پر دلچسپ اور سبق آموز پیغامات دیئے اور ہاتھ دھونے کے عملی مظاہر ہ بھی کیا گیا ۔