راجن پور( صبح پا کستان )ضلع راجن پور میں گندم کی خریداری کا ٹارگٹ ایک لاکھ پچپن ہزار ٹن مقرر کر دیا گیا ہے اور خریداری کے لئے ضلع بھر میں نو سنٹرز بنا ئے گئے ہیں اور گندم کا سرکاری ریٹ 1300روپے فی من مقرر کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں متعلقہ افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد نے گندم خریداری اور انتظامات بارے منعقدہ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنرنے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ کسانوں اور کاشتکاروں کے لئے تمام مراکز خرید گندم پر بیٹھنے کے لئے کرسیاں ،سایہ دار جگہ اور پینے کے لئے ٹھنڈا پانی کا انتظام 15اپریل سے پہلے تک مکمل کر لیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد افضل خان ناصر، ای اے ڈی اے ابراہیم راشد،مارکیٹ کمیٹی اور زراعت کے افسران نے شرکت کی۔دریں اثناء ڈی سی نے کہا کہ مراکز خرید گندم پر مڈل مین اور آڑ ھتیوں کی انوالمنٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ باردانہ کی تقسیم میں میرٹ اور شفافیت کو مد نظر رکھا جائے ۔حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق عمل کیا جائے۔