راجن پور( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل/کنوینئر محمد افضل خان ناصر کی زیر صدارت فلاور شو 2017ء کے انتظامات بارے اجلاس منعقد ہوا ۔ جس سے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلاور شو پر ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے فوڈ سٹریٹ قائم کی جائے گی ۔ جہاں پر کھانے پینے کی خالص اور معیاری اشیاء مارکیٹ سے انتہائی کم ریٹ پر فروخت ہوں گی۔ فخر جہاں پارک کو فلاور شو کے لئے مخصوص کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلاورشو کے سلسلے میں سات مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔جو فلاور شو کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گی۔ان میں کوارڈینیشن کمیٹی ،گراؤنڈ منیجمنٹ کمیٹی،سیکیورٹی منیجمنٹ کمیٹی،فوڈ سٹریٹ منیجمنٹ کمیٹی،فنکشن کمیٹی،آتش بازی کمیٹی اور فیملی ڈے منیجمنٹ کمیٹی شامل ہیں۔فخر جہاں پارک کے باہر 15مختلف قسم کے کھانے پینے کے سٹال لگائے جائیں گے۔فوڈ اتھارٹی کو اسٹال کی رجسٹریشن کرنے اور ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ بنوانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔مزید برآں انہوں نے بتایا کہ فلاور شو کرانے کا مقصد عوام کو تفریح اور خوشیاں دینا ہے۔